• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

وَسِعَ رَبُّنَا کُلَّ شَیۡءٍ عِلۡمًا ؕ عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلۡنَا ؕ رَبَّنَا افۡتَحۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ قَوۡمِنَا بِالۡحَقِّ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡفٰتِحِیۡنَ

(سورۃ الاعراف:90)

ترجمہ:ہمارا ربّ علم کے لحاظ سے ہر چیز پر حاوی ہے۔ اللہ پر ہی ہم توکل کرتے ہیں۔ اے ہمارے ربّ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردے اور تُو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

یہ حضرت شعیب ؑ کی خداتعالیٰ کے حضور حق وباطل میں سچے فیصلہ کی دعا ہے۔

حضرت شعیب ؑ کی قوم ماپ تول میں کمی کرتی تھی خدا تعالیٰ نے آپؑ کو ان پر مبعوث فرمایا۔ قوم کو آپؑ نے سمجھایا ۔انکی اکثریت نے انکا ر کردیا۔اور کہا کہ یا تو تم لوگ واپس ہمارا مذہب اختیار کرلو یا ہم تمہیں اپنی بستی سے نکال دینگے۔ آپؑ نے فرمایا کہ خدا سے ہدایت ملنے کے بعد کیسے ممکن کہ ہم واپس تمہاری طرف لوٹ جائیں۔ ہمارا توکل اللہ پر ہے اور وہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

آپ کی تکذیب کے نتیجہ میں آپ کی قوم زلزلہ سے تباہ ہو گئی۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اپریل 2021