• 6 مئی, 2024

چھوٹی مگرسبق آموزبات

عزم مومن

کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ مٹی کھایا کرتا تھا۔ بہت تجویزیں کی گئیں مگر وہ باز نہیں رہ سکتا تھا۔ آخر ایک طبیب آیا۔اس نے دعویٰ کیا کہ میں اس کو روک دوں گا۔ چنانچہ اس نے بادشاہ کو مخاطب کر کے کہا اَیُّھَا الْمَلِکُ! اَیْنَ عَزْمُ ا لْمَلُوْکِ یعنی اے بادشاہ! وہ بادشاہوں والا عزم کہاں گیا؟ یہ سن کر بادشاہ نے کہا میں اب مٹی نہیں کھاؤں گا۔ پس عزم مومن بھی تو کوئی چیز ہے۔

(ملفوظات جلد7 صفحہ318)

پچھلا پڑھیں

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس کا ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی سالانہ کانفرنس سے خطاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جون 2021