• 26 جون, 2025

آج کی دعا

(1)درود شریف

اللّٰهُـمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ عَلَی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ و عَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ
اللّٰهُـمَّ بَارِكْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ عَلَی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ و عَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

(2) رَبِّ کُلُّ شَیۡءٍ خَادِ مُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَ انْصُرْنِیْ وَ ارْحَمْنِیْ

(تذکرہ صفحہ 458)

ترجمہ: ’’اے میرے رب!ہر ایک چیز تیری خدمت گزار ہے۔ اے میرے رب!تو میری حفاظت فرما!اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما‘‘۔

(3) اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُورِ ھِمْ وَ نَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ

(ابو داؤد)

ترجمہ: ’’اے اللہ! جو کچھ ان (کافروں) کے سینوں میں ہے اس کے مقابل پر ہم تجھے ہی ڈھال بناتے ہیں۔اور ہم ان کے تمام شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں‘‘۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت کو محرم کے دنوں میں مندرجہ بالا دعائیں پڑھنے کی طرف خاص تحریک فرمائی ہے۔

واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا دردناک اورآنکھوں کو اشک بار کردینے والا موڑ ہے۔ انسانِ کامل، سرورِ کائنات، خاتم النبیّین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا :
’’حسین رضی اللہ عنہ مجھ سے اور میں حسین سے ہوں۔جو شخص حسین سے محبت کرتا ہے اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔حسین ہماری نسل ہے‘‘۔

(مستدرک حاکم)

حضرت مسیحِ موعودؑ فرماتے ہیں:
’’مجھے علی اور حسین رضی اللہ عنھما کے ساتھ ایک خاص مناسبت ہے۔اور اس راز کو مَشرقَین اور مغربَین کے ربّ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔اور میں علی رضی اللہ عنہ اور آپ کے دونوں بیٹوں سے محبت کرتا ہوں اور جو اُس سے عداوت رکھتا ہے ان سے میں عداوت رکھتا ہوں‘‘۔

(سرّ الخِلافۃ۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 358)

پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ماہِ محرم میں قبولیتِ دعا کا نسخہ ’’درود شریف‘‘ کو بتلایا ہے

آپ درود شریف کی طرف توجُّہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’اس مہینے میں درود بہت پڑھیں۔یہ جذبات کا سب سے بہترین اظہار ہے جو کربلا کے واقعہ پر ہوسکتا ہے۔جو ظلمتوں کو ختم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی مدد چاہنے کے لئے ہوسکتا ہے۔آنحضرت ﷺ پر بھیجا گیا یہ درود آپ ﷺ کی جسمانی اور روحانی اولاد کی تسکین کا باعث بنتا ہے۔ترقیات کے نظارے بھی ہمیں نظر آتے ہیں۔آنحضرت ﷺ کےپیاروں سےپیار کا بھی یہ ایک بہترین اظہار ہے۔اور اس زمانے میں آپ ﷺ کے عاشقِ صادق حضرت مسیحِ موعودؑ کے مقاصد کی تکمیل میں بھی یہ درود بے انتہا برکتوں کے سامان لے کر آئے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان دنوں میں خاص طور پردرود پڑھنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے آمین‘‘۔

(خطبہ جمعہ 10دسمبر 2010)

محرم الحرام میں دعاؤں کی طرف زور دیتے ہوئے ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’پس حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے جن کے بارے میں حضرت مسیحِ موعودؑ نے فرمایا کہ وہ سردارانِ بہشت میں سے ہیں، ہمیں صبر اور استقامت کا سبق دے کر ہمیں جنت کے راستے دکھا دئے۔ ان دنوں میں یعنی محرم کے مہینہ میں خاص طور پر جہاں اپنے لئے صبر اور استقامت کی ہر احمدی دعا کرے، وہاں دشمنوں کے شر سے بچنے کے لئے رَبِّ کُلُّ شَیۡءٍ خَادِ مُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَ انْصُرْنِیْ وَ ارْحَمْنِیْ کی دعا بھی بہت پڑھیں۔ پہلے بھی یہ بتایا تھا کہ ہمیں یہ دعا محفوظ رہنے کے لئے پڑھنے کی بہت ضرورت ہے۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُورِھِمْ وَ نَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ کی دعا بھی بہت پڑھیں ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ ہمیں آنحضرت ﷺ کی حقیقی آل میں شامل فرمائے۔ آمین‘‘۔

(خطبہ جمعہ 23نومبر 2012)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اگست 2020