• 17 مئی, 2024

بابرکت جلسہ اور آ قا کا دیدار

حسن وہ بے پناہ کیا کہیئے
نوُر کی جلوہ گاہ کیا کہیئے
ہے فرشتوں کا ساتھ ہر دَم ہی
میرے آقا کی جاہ کیا کہیئے
خوبصورت نظر وہ ایسی کہ
مہر و انجم یا ماہ کیا کہیئے
زندگی کی پلٹ دے کایا جو
اُن کی جادو نگاہ کیا کہیئے
اپنے سب، غیر بھی اکٹھے ہیں
دوستی کی یہ راہ کیا کہیئے
ایک آواز پر کھچے آئیں
سب غلاموں کی چاہ کیا کہیئے
اہل ایماں نے جو سجائی ہے
عشق کی سجدہ گاہ کیا کہیئے
مالکِ کُل جہاں کی خدمت میں
دِلفگاروں کی آہ کیا کہیئے
سب یہ اللہ! تری عطا ہی ہے
دل کہے واہ واہ کیا کہیئے

(محمد لقمان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اگست 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ