• 14 مئی, 2025

ایک تصحیح

مضمون نگار اپنے مضامین میں آیت قرآنی کا حوالہ ترجمہ کے ساتھ دیتے ہیں جو درست نہیں ۔حوالہ آیتِ قرآنی کے ساتھ آنا چاہیئے اور الفضل آن لائن کے فارمیٹ میں حوالہ یوں دیا جاتا ہے۔ (البقرہ: 21)

نیز بعض دوست ترجمہ آیت قرآنی پر Inverted comma ڈال دیتے ہیں۔ یہ بھی درست نہیں ۔ہاں ترجمہ اگر کسی جگہ سے لیا گیا ہو تو اس کا حوالہ نیچے دیا جاسکتا ہے جیسے ترجمہ از تفسیر صغیر یا ترجمہ ازحضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ۔ اسی طرح اگر دو سے زائد آیات یا صفحات کا حوالہ دینا مقصود ہو تو چھوٹا فگر (ہندسہ) دائیں طرف آئے گا جیسے (البقرہ: 17۔20) نہ کہ (البقرہ: 20۔17)۔ اور کتاب کا حوالہ یوں دیں۔ (براہین احمدیہ ہر چہار حصص، روحانی خزائن جلد1 صفحہ150۔ 153) نہ کہ (150-153) کیونکہ اردو رسم الخط میں آپ دائیں طرف سے عبارت کو پڑھ رہے ہوتےہیں ۔ جزاکم اللہ خیرا

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ