• 26 اپریل, 2024

الفضل آن لائن سے اُنسىت بڑھتى جارہى ہے

مکرمہ بشرىٰ نذىر آفتاب۔ سسکاٹون، کىنىڈا  سے تحرىر کرتى ہىں :
روزنامہ الفضل آن لائن کا ہر شمارہ غذائىت سے بھر پور ہوتا ہےىہى وجہ ہے کہ روزنامہ الفضل آن لائن سے اُنسىّت روز بروز بڑھتى چلى جا رہى ہے۔ روز نامہ الفضل آن لائن 30ستمبر 2021ء مىں آپکا ادارىہ بدرسوم کى طرف جانے کا بہانہ ’’لوگ کىا کہىں گے‘‘

جسے آپ نے مسىحِ دوراں، امام الزماں بانى جماعت احمدىہ علىہ السلام کے مبارک و بابرکت ارشادات عالىہ سے خوب سجاىا تھا پڑھا ،بہت ہى پر مغز اور عمدہ ادارىہ تھا ۔مد ىرِ محترم !جہاں رسم و رواج گلے کا طوق بن جائىں اوردوسروں کى اندھا دھندتقلىد مىں شادى بىاہ کى تقرىب ہوىاغم و حزن کے اوقات روپىہ پىسہ پانى کى طرح بہاىا  جائےتو  وہاں قرضوں کے بوجھ  تلے دب جانا  اوراسکے نتىجےمىں  خوشگوار عائلى زندگى پر منفى اثرات مرتب ہونا عام سى بات ہوتى ہے۔ مگر اسے اىک دنىا دار کىونکر سمجھے گا۔ ىہ بصىرت اور بصارت تو اللہ تعالىٰ نے آج افرادِ جماعت کو مسىح ِ محمدى کو ماننے کى برکت  سے عطاکى ہے ۔ ہم  احمدىوں نے  حضرت مسىحِ پاک علىہ السلام کى خوبصورت تعلىم اور روحانى خزائن پرعمل پىرا ہو کربد رسم و رواج  اور بدعات سے اپنے تئىں بچانا ہے۔آپ علىہ السلام کو اللہ تعالىٰ نے  حَکم و عدل بنا کر بھىجا ہے ۔ آپ ہمىں بدعات اور بد رسومات  کے پھندوں سے آزاد کرنے آئے ہىں۔ احمدى ہونے کى حىثىت سےاور خاص طور پر احمدى ماؤں کى حىثىت سے ىہ ذمہ دارى ہم   پرسب سے زىادہ   عائد ہوتى ہے کہ ہم نہ صرف خود ان قبىح  رسموں سے اجتناب کرىں بلکہ اپنے بچوں کى تربىت بھى اس نہج پر کرىں کہ وہ  بھى پرام نائىٹ (Prom Night) ، گود بھرائى، برائىڈل شاور (Bridal Shower) دودھ پلائى ،جوتا چھپائى، دولہے کا گھٹنا باندھنا، دولہا دولہن کا ولىمے کى تقرىب کے دوران غىر رشتہ دار عورتوں کى موجودگى مىں کىک کاٹنا (Bridal and Groom cutting cake together when non-family women are present)، بچے بچى کى پىدائش سے قبل جنس کا انکشاف ہونے پر  باقاعدہ تقرىب کا اہتمام کرنا (Gender Reveal) شادى کى سالگرہ وغىرہ وغىرہ جىسى غىر اسلامى اور غىر اخلاقى  رسموں سے بچائىں جو آج دنىا داروں کے گلے کا طوق بنى ہوئى ہىں اور دىن اور دىن کى تعلىمات سے دور لىجانے والى ہىں۔حضرت  عائشہ رضى اللہ عنھابىان کرتى ہىں کہ آنحضرت ﷺ نے فرماىا: جو شخص دىن کے معاملہ مىں کوئى اىسى نئى  رسم پىدا کرتا ہے جس کا دىن سے کوئى تعلق نہىں تو وہ رسم مردود اور غىر مقبول ہے۔ 

(بخارى کتاب الصلح)

بانى جماعت احمدىہ حضرت مرزا غلام احمدقادىانى علىہ السَّلام چھٹى شرط بىعت مىں فرماتے  ہىں: ’’ىہ کہ اتباع رسم اور متابعتِ ہوا و ہوس سے باز آجائے گا اور قرآن شرىف کى حکومت کو  بکلّى اپنے سرپر قبول کرے گا اور قَالَ اللّٰہ اور قَالَ الرَّسُول کو اپنے  ہر ىک راہ مىں دستورالعمل قرار دے گا‘‘

(اشتہار تکمىل تبلىغ 12جنورى 1889ء)

امىرالمؤمنىن حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىَّدہ اللہ تعالىٰ بنصرہٖ العزىز کالجنہ کىنىڈا کو خطاب ہو ىا  لجنہ ىو۔کے کو، لجنہ امرىکہ کو خطاب ہو ىا لجنہ افرىقہ کو ، آپ تمام دنىا کى احمدى خواتىن کو ان کى ذمہ دارىوں کى طرف توجہ دلارہے ہىں۔ اللہ کرے کہ ہم اپنے پىارے آقا کى نصائع پر عمل کرتے ہوئے اپنى ذمہ دارىوں کو احسن رنگ مىں ادا کرنے والىاں ہوں اور اسلام کى ارفع و اعلىٰ اور زندگى بخش تعلىمات کے مطابق اپنى اور اپنى اولادوں کى تربىت کرنے والىاں ہوں۔ آمىن۔

اللہ تعالىٰ سے دعا ہے کہ وہ روزنامہ الفضل آن لائن کے تمام انشاپردازوں کے ساتھ ساتھ تمام ممبرانِ ٹىم کو بھى اتنا معلوماتى اخبار تىار کرنے پر جزائے خىر عطا فرمائے۔ آمىن

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ