• 25 اپریل, 2024

نماز باجماعت کی اہمیت

اطفال کارنر
تقریر
نماز باجماعت کی اہمیت

نماز اسلام کا اىک اہم رکن ہے جس سے غفلت اور سستى کى صورت مىں معافى نہىں۔ اسى لىے آنحضرت ﷺ اور قرآن کرىم نے بہت زور دىا ہے۔ اور قرآن کرىم مىں تو تمام عبادات مىں سے نماز کو تمام امور پر فوقىت دى ہے اور جگہ جگہ نماز باجماعت پر زور دىا ہے۔ حضرت مصلح موعود رضى اللہ عنہ فرماتے ہىں کہ قرآن کرىم مىں کہىں بھى اکىلے نماز پڑھنے کا ذکر نہىں، بلکہ سب جگہ نماز با جماعت پڑھنے کا حکم ہے۔ آنحضرت ﷺنے فرماىا کہ جب بچے سات سال کے ہو جائىں تو انہىں نماز کى عادت ڈالو اور جب دس سال کے ہوجائىں تو نماز نہ پڑھنے پر تادىب کرو۔ ہمارے آقا جو رحمۃ للعالمىن تھے اور بچوں سے ماں باپ سے بڑھ کر حسن سلوک و پىار کرنے والے تھے۔ سارى ا حادىث پڑھ جاؤ کہىں بھى بچوں کو مارنے ىا سزا دىنے کا ذکر نہىں ملتا۔ مگر نماز اىک اىسى اہم چىز ہے جس کے بارے مىں آپ ﷺنے فرماىا کہ اگر وہ نماز مىں لىت ولعل ىا سستى کا مظاہرہ کرىں تو ان کوسزا دو، کىونکہ ىہ اہم چىز ہے۔اس کے متعلق آپ ﷺنے فرماىا کہ قىامت کے روز بندے سے جس چىز کا سب سے پہلے حساب لىا جائے گا وہ نماز ہے۔ اگر انسان اس مىں کامىاب ہوگىا تو پھر اس کے دوسرے اعمال کا جائزہ لىا جائے گا اور اگر ناکام ہو گىا تو پھر اس کا انجام بہت برا ہوگا۔

نىز آپ ﷺ نے ىہ بھى فرماىا کہ جس نے جان بوجھ کراىک نماز ترک کى اس نے کفر کا ارتکاب کىا۔

نماز باجماعت اىسى عبادت ہے جو انسان کو خدا سے ملاتى ہے اور پانچ وقت انسان اپنے خدا سے ملاقات کرتا ہے۔ حضرت مسىح موعود علىہ السلام نے فرماىا کہ نماز وہ سوارى ہے جس کے ذرىعہ انسان خدا تک پہنچتا ہے۔ اس لىے آنحضور ﷺ فرماتے ہىں نماز مومن کى معراج ہے اور بندہ خدا کے سب سے زىادہ قرىب اس وقت ہوتا ہے جب وہ سجدہ مىں ہو۔ اس لىے سجدہ مىں تم بہت دعا کىا کرو اور نماز باجماعت پڑھنے کا ثواب ہمارے پىارے آقا حضرت محمد ﷺنےاکىلے نماز پڑھنے سے ستائىس گنا زىادہ بىان فرماىا ہے۔

اىک دفعہ اىک نابىنا شخص آنحضور ﷺکى خدمت مىں حاضر ہوا اور مسجد مىں نماز پڑھنے سے رخصت چاہى کہ راستے مىں کىچڑ ىا پتھروں کى وجہ سے ٹھوکرىں لگتى ہىں۔ آپ ﷺنے اسے گھر پر نماز پڑھنے کى اجازت دے دى۔ جب وہ جانے لگا تو آپ ﷺ نے اس کو روکا اور پوچھا۔ کىا تمہارے کانوں مىں اذان کى آواز آتى ہے؟ تو اس نے کہا، جى حضور! اذان کى آواز تو آتى ہے۔ اس پر آپ ﷺ نے فرماىا پھر اس کا جواب دو اور نماز مسجد مىں ہى باجماعت پڑھا کرو۔

اس سے نماز باجماعت کى اہمىت کا اندازہ ہوتا ہے کہ اىک نابىنا اور ٹھوکرىں کھانے والے شخص کو بھى اکىلے گھر پر نماز پڑھنے کى اجازت نہىں ملى۔

 اللہ تعالىٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو تا دم آخر نماز باجماعت پڑھنے کى توفىق عطا فرمائے۔ آمىن

(فرخ شاد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ