• 18 اپریل, 2024

عرب میں جہالت کا خاتمہ

عرب میں جہالت،کشت وخون،درندگی اورحیوانیت کا دَور دورہ تھا۔ اس جہالت کا خاتمہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اورافق عالم میں ایسانورانی وجود ظاہر ہوا جس کی تمازت نے ہزاروں سالوں سےبھڑکتی آگ کے شعلوں کو خاکستر کرکے رکھ دیا۔

آنحضرتﷺ کے اس عظیم الشان احسان کا ذکرکرتے ہوئے آپؐ کے عاشقِ صادق سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:

اَتَعْرِفُ قَوْمًا کَانَ مَیْتاً کَمِثْلِھِمْ
نَؤُوْمًا کَاَمْوَاتٍ جَھُوْلًا یَلَنْدَدَا
فَاَیْقَظَھُمْ ھٰذَا النَّبِیُّ فَاَصْبَحُوْا
مُنِیْرِیْنَ مَحْسُوْدِیْنَ فِی الْعِلْمِ وَالْھـُدٰی

(کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد7ص93)

کہ کیا تو ایسے لوگوں کو جانتا ہے جو ان جیسے مردہ تھے۔ وہ لوگ مردوں کی طرح سوئے ہوئے تھے اور بہت جاہل اور جھگڑالو تھے۔ سو اس نبیؐ نے ان کو بیدار کردیا تو وہ نور دینے والے اور علم و ہدایت میں قابل رشک ہو گئے۔

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 نومبر 2020