• 18 اپریل, 2024

آج کی دعا

وَمَاتَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ رَبِّ انْصُرْنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ رَبِّ اَیِّدْ نِیْ مِنْ لَّدُنْکَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ طَرَدُوْنِیْ فَآوِنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ لَعَنُوْنِیْ فَارْحَمْنِیْ مِنْ لَّدُنْکَ اِرْحَمْنِیْ یَارَبَّ الْاَرْضِ وَالسَّمَآءِ۔ اِرْحَمْنِیْ یَا اَرْحَمَ الرُّحَمَآءِ۔وَلَا رَاحِمَ اِلَّا اَنْتَ ۔اِنَّکَ اَنْتَ حِبِّی فِیْ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ تَوَکَّلْتُ عَلَیْکَ وَاَنْتَ لَا تُضِیْعُ المُتَوَکِّلِیْنَ۔

(حجۃ اللہ۔ روحانی خزائن جلد12 صفحہ164)

ترجمہ:اللہ کی توفیق کے سوا مجھے اور کوئی توفیق نہیں ۔اے میرے رب! اپنی جناب سے میری مدد فرما۔اے میرے رب ! اپنی جناب سے میری تائید فرما۔ اے میرے رب میری قوم نے مجھے دھتکار دیا ہے،پس تو مجھے اپنے حضور میں پناہ دےدے۔اے میرے رب! میری قوم نے مجھ پر ملامت کی ہے،پس اپنی جناب سے مجھے رحمت نصیب کر۔اے زمین وآسمان کے پیدا کرنے والے!مجھ پر رحم فرما۔اے تمام رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے! مجھ پر رحم فرما کہ تیرے سواکوئی رحم کرنے والا نہیں ۔یقینًا توہی دنیا و آخرت میں میرا محبوب ہے۔ اور تو ہی رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ میں نے تجھ پر ہی توکل کیا ہےاور تو توکُل کرنے والوں کو ضائع نہیں کرتا۔

یہ حضرت مسیحِ موعود ؑ کی خداتعالیٰ کے حضور درد بھری دعائے رحمت ونصرت ہے۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے خطبہ جمعہ 4دسمبر2020 کو جماعت کو خصوصی دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’آج کل پاکستان میں حالات ہیں وہ مزید سخت ہوتے چلے جارہے ہیں۔ بعض افسران جو ہیں (حکومتی) مولوی کے پیچھے چل کے اور ان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے ہمیں جس حد تک نقصان پہنچا سکتے ہیں پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے خاص طور پر دعائیں کریں۔ ربوہ کے احمدی بھی،پاکستان کے دوسرے شہروں میں بسنے والے احمدی بھی۔ ہر جگہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ او ران کے شر سے محفوظ رکھے۔ اور ان کے منصوبے جو نہایت بھیانک اور خطرناک منصوبے ہیں ان سے بچا کے رکھے۔ اور ان لوگوں کی اب پکڑ کے جلد سامان فرمائے۔ آمین‘‘

(خطبہ جمعہ فرمودہ 4 دسمبر 2020)

اے خدا تیرے لیے ہر ذرہ ہو میرا فدا
مجھ کو دکھلا دے بہار دیں کہ میں ہوں اشکبار
فضل کے ہاتھوں سے اب اس وقت کر میری مدد
کشتی اسلام تا ہو جائے اس طوفان سے پار

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2020