• 16 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

صبح کی دعا نمبر3

خادمِ رسولؐ حضرت انسؓ بن مالک کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت یہ دُعا پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے اُس دن کے گناہ معاف فرما دیتا ہے اور اگر رات کو یہ دُعا پڑھی جائے تو اُس رات کے گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے اور اُسے آگ سے آزاد کر دیتا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اَصْبَحْنَا نُشْھِدُکَ وَنُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرشِکَ وَمَلَاءِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ بِاَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہ ُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ

(ابو داؤد الادب)

ترجمہ: اے اللہ! ہم نے صبح کی، ہم تجھے اور تیرے عرش کو اٹھانے والوں اور تیرے فرشتوں اور تیری مخلوق کو گواہ ٹھہراتے ہیں کہ تو ہی وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں تو ایک ہے، تیرے ساتھ کوئی شریک نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور رسول ہیں۔

نوٹ: شام کے وقت یہی دُعا پہلے فقرے میں اَللّٰھُمَّ اَصْبَحْنَا کے بجائے اَللّٰھُمَّ اَمْسَیْنَا (یعنی اے اللہ! ہم نے شام کی) کی تبدیلی کے ساتھ پڑھی جائے گی۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ111)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

باپ کی دعا بیٹے کے واسطے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2022