• 16 مئی, 2024

مائکرونیشیا میں مشن ہاوٴس کا قیام

جماعت احمدیہ کا نفوذ و قیام مائکرونیشیا میں 1989ء میں ہوا، جب حافظ جبرائیل احمد سعید صاحب آف گھانا بحر الکاہل کے ممالک کا دورہ کرتے ہوئے پوناپے جزیرہ پر پہنچے۔ جماعت کی تاریخ کی مطابق 1991ء میں یہاں 13 لوگ اسلام احمدیت میں داخل ہو چکے تھے۔

2011ء میں جماعت نے کوسرائے جزیرہ میں ایک مستقل مشن قائم کیا اور کچھ سال بعد 2014ء میں مشن ہاوٴس کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہوا۔ کوسرائے کے مشن ہاوٴس کی عمارت دو مربیان، مکرم یحیٰ لقمان صاحب اور مکرم محمود کوثر صاحب کی نگرانی میں تعمیر ہوا۔ مشن ہاوٴس کی تعمیر ستمبر 2015ء میں مکمل ہوئی۔

مشن ہاوٴس کی پراپرٹی میں ایک مشن ہاوٴس ہے جس میں ایک مسجد، لائبریری، آفس اور مشینری کے لئے رہائش گاہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ جماعت کے لنگر اور ریڈیو سٹیشن کے بھی دو چھوٹی عمارتیں موجود ہیں۔

احباب جماعت سے FSM کی جماعت کے لئے خاص دعا کی درخواست ہے۔

(سرجیل احمد۔ مبلغ سلسلہ مائکرونیشیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی