• 19 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 18 جنوری 2020ء تا مورخہ 24 جنوری 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل آن لائن لندن کی خدمت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات پر ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھے  اور ہر آن اپنی امان میں رکھے۔

  • دوران ہفتہ آسٹریلیا  سے آئے واقفین نو کے ایک  گروپ نے حضور انور سے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع عثمان چُو بلاک میں ملنے کا شرف حاصل کیا۔ یہ سیشن قریباً ایک گھنٹے تک چلا۔ اِس سیشن کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا ، جس کے بعد شاملین نے اپنے آقا سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ ِ شفقت جوابات عطا فرمائے۔ سیشن کے اختتام پر حضور انور کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی ہوا اور بعد ازاں حضور انور نے ازراہ شفقت واقفین نو میں تحائف بھی تقسیم فرمائے۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اسلام آباد میں واقع ایوان مسرور میں بستان وقف نو کلاس میں بھی شرکت فرمائی۔ برطانیہ بھر سے 9 سے 12 سال کے واقفین نو بچوں اور بچیوں نے اس کلاس میں شمولیت اختیار کی اور اپنے آقا سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔ ایک بچی نے سوال پوچھا کہ:

?Do you ever get worried or stressed and if you do how do you handle it

اس سوال کے جواب میں حضور انور  ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

.I pray to Allah so that Allah help me and remove all my difficulties and problems

  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشریف لا کر مکرمہ امتہ اللطیف نازیہ اہلیہ مکرم ظریف احمد قمر (بیت الفتوح ساوْتھ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی  اورپسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔
  • نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور نے دوران ہفتہ  04   مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نے نماز عشاء کے بعد ایوان مسرور میں تشریف لاکر مکرم رانا خلیق احمد ابن مکرم رانا صادق حسین اور عزیزہ رابعہ نورین کی تقریب ولیمہ میں بھی رونق افروز ہوئے اور دعا کروائی۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد بیت الفتوح میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور نے صحابہ کا ذکر جاری رکھا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نےپانچ روز  دفتری ملاقاتیں فرمائیں جنکی تعداد 18 رہی ۔دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات موصول کیں۔  اور چھ روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جنکی تعداد 126 رہی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ زیل ممالک سے تھا۔
  1. امریکہ
  2. آسٹریا
  3. یوکے
  4. جرمنی
  5. کینیڈا
  6. قطر
  7. فِن لینڈ
  8. بیلجئم
  9. انڈیا
  10. مراکش
  11. پاکستان
  12. نائیجریا
  13. چیک رپبلک
  14. سویڈن
  15. آسٹریلیا

(سعید الد ین احمد)

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جنوری 2020