• 27 فروری, 2021

تبلیغ و ہدایت کا نیا سلسلہ

خدمتِ اسلام نے اک موڑ نادر ہے لیا
مصطفٰیؐ کی پیش گوئی کا نیا رنگ وا ہوا
مہدیِ دوراں نے دیکھا تھا مبارک ایک خواب
اس کی تعبیروں کا تازہ ہم پہ اک سِرّ ہےکھلا
جیسے جیسے رخ بدلتا جا رہا ہے یہ جہاں
ویسے ہی ہر دم ترقی پر قدم اپنا رہا
اک جگہ سے قریہ قریہ ہے ملاقاتوں کا دور
ایک دل سے ہے ہزاروں ہی دلوں کا رابطہ
آن لائن ہیں ملاقاتیں ہیں دیدارِ صنم
یہ ہے تبلیغ و ہدایت کا نیا اک سلسلہ
خوش نصیبی ہے ہماری ہم نے پایا یہ زماں
جس کی راہیں دیکھتے تھے مدتوں سے اتقیا
یہ نظامِ نو ہے جس کی آسماں پر ہے بنا
ہے مبارک سلسلہ نصرت میں اس کی ہے خدا
مشکلوں میں بھی قدم آگے بڑھا اپنا ہمیش
عسر میں اور یسر میں بھی ہم نے سیکھی ہے وفا
ہم خدا کے فضل سے تاروں پہ ڈالیں گے کمند
شش جہت میں گونجے گی اللہ اکبر کی صدا
ہم نےطوفانوں میں بھی اونچی اڑانیں ہیں بھریں
ہم زمیں پر ہیں مگر ہے آسماں سے رابطہ
ہم نے لہرانا ہے پرچم مصطفٰیؐ کا چار سو
راہِ ایماں میں اگر جاں سے بھی جائیں تو ہے کیا
ہم خدا کے عبد ہیں ہم ہیں غلامِ مصطفٰیؐ
مہدی کے دیوانے ہیں اور ہے خلیفہ رہ نما

(حافظ محمد مبرور)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جنوری 2021