نُصِرْتَ بِالرُعْبِ۔
(تذکرہ صفحہ: 53)
ترجمہ: تجھے رعب کے ساتھ مدد دی گئی ہے۔
یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کا خدا تعالیٰ سے رعب کے ذریعہ سے مدد دیے جانے کا الہام ہے۔
ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس الہام کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ایک تو یہ کہ کسی سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ہم احمدی ہیں اور ہمیں پتہ ہے ایک احمدی مسلمان جو ہے اس کو کسی کے رعب میں آنے کی ضرورت نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیحِ موعودؑ کو یہ فرمایا تھا
نُصِرْتَ بِالرُعْبِ
تجھے مدد دی گئی ہےرعب کے ساتھ۔
اس لئے ہمارا رعب دنیا پہ قائم ہے ۔ہمیں کسی کے رعب میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔باقی اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مدد کرے۔
(بنگلہ دیش جامعہ آن لائن کلاس 14فروری 2021)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)