• 8 مئی, 2024

جلسہ یومِ مصلح موعود (جماعت احمدیہ سری لنکا)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امسال جماعتِ احمدیہ سری لنکا کو جلسہ یومِ مصلح موعود منانے کی توفیق حاصل ہوئی۔ تین مختلف ریجنز میں 20 فروری 2022ء کو منایا گیا۔ پروگرام شروع کرنے سے پہلے تمام مساجد میں نماز عصر ادا کیا گئی۔ کووِڈ 19 کی وبا کے پیس نظر صرف مرد حضرات کو مسجد میں آنے کی اجازت تھی۔

تلاوت قرانِ کریم، نظم اور تقاریر کے ساتھ پروگرام بہترین رنگ میں منعقد کیا گیا۔ نیز پیشگوئی مصلح موعود بھی پڑھ کر سنائی گئی۔ نیگیمبو اور پسیالہ میں مربیانِ کرام اور صدرانِ جماعت نے تقریر کی۔ کولومبو جماعت (سری لنکا مرکزی جماعت) میں مشنری انچارج محترم اے بی مشتاق احمد صاحب اور نیشنل صدر سری لنکا جماعت محترم اے ایچ ناصر احمد صاحب نے تقریر کی۔ حضرت مصلح موعودؓ کو اللہ تعالیٰ نے جو غیر معمولی علم عطا کیا ہے، اس بارہ میں اُنہوں نے وضاحت کی۔

کولومبو اور نیگیمبو کی جماعتوں نے اپنا پروگرام آن لائن بھی پیش کیا۔ جس کی وجہ سے مستورات نے فائدہ اُٹھایا۔ مگر پسیالہ جماعت کی مستورات کو مسجد میں جاکر پروگرام میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔

ریفریشمنٹ بھی پروگرام کے دوران پیش کی گئی۔الحمد للہ اُس دن کے پروگرام کی کامیابی کیلئے جماعتی عہدیداران اور چند خدام و اطفال نے بھر پور کوشش کی۔ اُس کے بعد دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: جاوید رحیم۔ نمائندہ الفضل آن لائن سری لنکا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ