• 26 اپریل, 2024

تعارف سورۃ التغابن (64 ویں سورۃ)

(تعارف سورۃ التغابن (64 ویں سورۃ))
(مدنی سورۃ، تسمیہ سمیت اس سورۃ کی 19 آیات ہیں)
(ترجمہ از انگریزی ترجمہ قرآن (حضرت ملک غلام فرید صاحب) ایڈیشن 2003)

تعارفی کلمات

یہ سورۃ مدینہ میں نازل ہوئی۔ سابقہ سورۃ کے اختتام پر مؤمنوں کو یہ نصیحت کی گئی تھی کہ انہیں حق کی راہ میں دل کھول کر خرچ کرنا چاہیئے قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جب انہیں خدا کے سامنے اپنے اعمال پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔ موجودہ سورۃ میں اس خوفناک دن کی تفصیل بتائی گئی ہے جو ہار اور جیت کا دن کہلاتا ہے۔ مؤمنوں کو پھر پر زور نصیحت کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کرنے کے حوالہ سے کسی بھی رشتہ داری کو جو اس راہ میں روک بنتی ہے، خاطر میں نہ لائیں۔ یہ سورۃ مزید بتاتی ہے کہ خدا نے یہ کائنات انسان کی خدمت کے لئے بنائی ہےاورانسان کو قدرتی صلاحیتوں اور طاقتوں سے نوازا ہےتاکہ وہ اپنے مقصد ِ پیدائش (عبادت) کو حاصل کر سکے۔ بد قسمتی سے ناشکرے لوگ خد اکے احکام کی نافرمانی کرتے ہیں۔ انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ انہیں اس دن کی تیاری کرنی چاہیئے جب خدا کے رسولوں کی نافرمانی کی وجہ سے انہیں اپنی ہار پر ندامت ہوگی۔

اپنے اختتام پر یہ سورۃ مؤمنوں کو بتاتی ہے کہ وہ اپنی غفلتوں اور کمزوریوں کو، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی سے دور کر سکتے ہیں، اگر وہ خدا کے احکامات کی کامل فرمانبرداری کریں اور حق کے راستے میں بلا خوف و خطر خرچ کریں۔

(ابو سلطان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اپریل 2021