• 25 اپریل, 2024

مونٹی نیگرو میں تعارفی میٹنگز

اللہ تعالیٰ کی زمین میں یہ ملک Southeastern Europe میں واقع ہےاور بلقان کا حصہ ہے۔ اس کو بوسنیا، کوسوو، البانیہ اور کرویشیا کی سرحدیں لگتی ہیں۔ جبکہ Adriatic Sea بھی اس کو لگتا ہے۔ اس کے دارالحکومت کو Podgorica کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس میں سربین، بوسنین، کروشین اور البانین زبانین بولی جاتی ہیں۔ اس میں 75 فیصد عیسائی اور 20 فیصدکے قریب مسلمان موجود ہیں۔

مارچ کے مہینے میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کا اس ملک میں جانے کا ارشاد بذریعہ مکرم نیشنل امیر صاحب جرمنی موصول ہوا۔ اس تعلق میں مکرم امیر صاحب سے موٴرخہ 26 مارچ کومیٹنگ ہوئی اور جانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس سفر میں کامیابی کے لیے پیارے حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط ارسال کیے گئے۔ 10 مئی کی شام کو شعبہ تبلیغ جرمنی کی طرف سے ایک مربی صاحب کی الودعی تقریب تھی جس کے بعد وہ اپنے سنٹرجو کہ جرمنی سے باہر تھا تشریف لے کر جارہے تھے۔ جس میں شعبہ تبلیغ کے کارکنان کے علاوہ مکرم امیر صاحب اور مکرم صداقت احمد صاحب مشنری انچارج جرمنی نے بھی شمو لیت کی۔خاکسار کو بھی شامل ہونے کی توفیق ملی۔ دعاؤں اور نصائح سے بھرپور اس محفل میں کھانے کے لیے چند اقسام کے سینڈوچ بھی سجائے گئے تھے۔ اگلے دن موٴرخہ 11 مئی کو فرینکفورٹ سے بوسنیا کے درالحکومت سرائیوو کی جانب خاکسار کی روانگی ہوئی۔ رات کو 12 بجے کے قریب جہاز کا سرائیوو میں اترنا ہوا لیکن ایک گھنٹہ دیر سے۔ بتایا یہ گیا کہ موسم کی خرابی اور دشواری تھی۔وہاں پر مکرم مُحفیض الرحمان صاحب مبلغ سلسلہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ لینے کے منتظر تھے۔ ہم نے ساری رات باتوں اور منصوبہ بندی میں گذاری، یہاں تک کہ نماز فجر کا وقت ہوا۔نمازکی ادائیگی کے بعد آرام کیا۔ اس دن چند احباب سے میل ملاپ، گفتگو ومکالمہ ہوا۔اگلےدن موٴرخہ 13 مئی کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک وفد کی صورت میں بوسنیا کے مشن ہاؤس سے ہم Montenegro کی جانب ایک کار میںروانہ ہوئے۔ خاکسار کے ہمراہ مبلغ سلسلہ بوسنیا، فرید صاحب سیکریٹری تبلیغ بوسنیا، فواد صاحب ایک بوسنین نو مبائع اور ایک زیر تبلیغ دوست تھے۔ وہاں پر قیام کے دوران دو زیر تبلیغ فیملیز اور 17 مختلف مکاتبِ فکر دوستوں سے ملاقات ہوئی۔ 15 مئی کی شام کو Montenegro کے دارالحکومت میں ایک تعارفی میٹنگ ہوئی جس میں اس شہر کے مئیر کی کابینہ کے ایک ممبر کے علاوہ مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے اشخاص سے ملاقات ہوئی۔ پولیس اکیڈمی میں کام کرنے والے ایک نوجوان سے تفصیلی گفتگوہو ئی اور خاکسار کی گفت و شنید کی ترجمانی بھی انہوں نے انگلش سے کی۔ شاملین کی تعداد 12 تھی۔ جماعت کا تعارف کروانے کا مو قع اللہ تعالیٰ نے عطا کیا۔ یہ پروگرام دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اس میٹنگ کے انعقاد کرنے میں زیادہ کاوش مبلغ سلسلہ وسیکریٹری صاحب تبلیغ بوسنیا نے کی۔ مکرم صمد غوری صاحب مبلغ سلسلہ البانیہ بھی وہاں پر آگئےاوران کے ذریعہ بھی اگلے دن ایک زیر تبلیغ البانین فیملی اور ایک دوست سے ملاقات ہوئی۔جماعت کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں وہاں پر ایک وکیل سے ملاقات کر کے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چند ایک ضروری کاغذات بھی اس کے حوالے کیے گئے۔ اس کام میں مکرم حافظ فرید احمد صاحب خالدنیشنل سیکریٹری تبلیغ جرمنی کی مشاورت و معاونت بھی ساتھ رہی۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر سے نوازےجنہوں نے اس دورہ کو کامیاب کرنے میں تعاون کیا۔ اور اللہ تعالیٰ اس علاقے میں بھی احمدیت کا پیغام جلد از جلد پھیلانے کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جون 2022

اگلا پڑھیں

مالدار لوگ بلند درجوں پر پہنچ گئے