• 19 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 29 جولائی 2020ء

یورپی یونین نے امریکی کمپنی سے دوا خرید لی/چین میں  مزید کیسز کا انکشاف/سپین میں  ائرپورٹس  کی ویرانی/انڈونیشیا میں  1 لاکھ متأثرین کورونا/برطانیہ کے پاس قرنطینہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں/ممبئی کے 50 فیصد مکینوں میں کورونا کا خدشہ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ67لاکھ62 ہزار                     اموات: 6لاکھ61ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 8840524
یورپ 3261042
جنوب مشرقی ایشیا 1892056
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1507734
افریقہ 726105
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 295613

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4263531 147449 54022 1118
2 برازیل 2442375 87618 23284 614
3 ہندوستان 1531669 34193 48513 768
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 8لاکھ 75ہزار

اموات: 18ہزار 5سو

ریکور ہونے والے: 5لاکھ 25ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 452530 7067
2 مصر 92947 4691 465 39
3 نائجیریا 41180  860

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 1لاکھ 81 ہزار افراد RECOVERہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 97لاکھ71ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ18لاکھ68ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں13لاکھ55ہزار  جبکہ ہندوستان میں9لاکھ88ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 82ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار3سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • یورپی یونین نے امریکی  دوا ساز کمپنی Gilead سے فی الحال  30 ہزار متأثرین کیلئے Remdesivir    نامی دوا خرید لی ہے۔  واضح رہے کہ یورپ میں صرف Remdesivir دوا کی ہی اجازت مل سکی ہے۔اس دوا کی خرید کیلئے  63 ملین یورو کی ادائیگی کی گئی ہے۔(الجزیرہ)
  • چین میں مزید 101 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے جو گزشتہ ساڑھے تین مہینوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ان کیسز میں سے 89 کا تعلق   انتہائی مشرقی علاقہ XINJIANGسے ہے۔(الجزیرہ)
  • سپین میں کورونا  کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ملک کے تمام ائرپورٹس پر مسافروں کے رش میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، جس کی بڑی وجہ بعض ممالک کا سپین سے آنے والوں کیلئے اضافی قرنطینہ پالیسی کا اعلان ہے۔(الجزیرہ)
  • انڈونیشیا میں مزید 2381 کیسز کے انکشاف کے بعد  ملک میں احتیاطی تدابیر کے اپنانے میں سختی شروع کردی گئی ہے۔اب تک کل مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد بھی 5 ہزار کے قریب ہوچکی ہیں۔(الجزیرہ)
  • برطانوی  وزیر  ثقافت کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سوائے قرنطینہ کے کوئی دوسرا طریق نہیں جس کے ذریعہ ہم   ایسے تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کرسکیں جہاں کورونا وبا کی شدت پائی جارہی ہے۔(الجزیرہ)
  • ایک سروے کے مطابق ممبئی  کی مضافاتی کچی آبادیوں کے آدھے سے زائد مکین  اب تک   کورونا سے متأثر ہو چکے ہوں گے۔ تقریا 7 ہزار کئے گئے ٹیسٹوں میں سے 57 فیصد کچی آبادی کے مکینوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

نادار مریضوں کی امداد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جولائی 2020