• 3 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ أَلْهِمْنِيْ رُشْدِيْ وَأَعِذْنِيْ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ

(جامع ترمذی۔ أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ ﷺبَابُ قِصَّۃِ تَعْلِیْمِ الدُّعَآءِ اَللّٰهُمَّ أَلْهِمْنِيْ رُشْدِيْ حدیث: 3483)

ترجمہ : اے اللہ!رشد اور ہدایت کی باتیں میرے دل میں ڈال دے اور مجھے میرے نفس کے شر سے بچا۔

یہ سید ومولیٰ ،مقدس الانبیاء پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی رشد وہدایت کی نفع بخش دعا ہے۔

حضرت عمران بن حصین کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے میرے باپ سے پوچھا: اے حصین! آج کل تم کتنے معبودوں کو پوجتے ہو؟ میرے باپ نے جواب دیا سات کو چھ زمین میں (رہتے ہیں) اور ایک آسمان میں، آپ نے پوچھا: ان میں سے کس کی سب سے زیادہ رغبت دلچسپی، امید اور خوف و ڈر کے ساتھ عبادت کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: اس کی جو آسمان میں ہے، آپ نے فرمایا: اے حصین ! سنو، اگر تم اسلام لے آتے تو میں تمہیں دوکلمے سکھا دیتا وہ دونوں تمہیں برابر نفع پہنچاتے رہتے، پھر جب حصین اسلام لے آئے توانہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول! مجھے وہ دونوں کلمے سکھا دیجئے جنہیں سکھانے کا آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا، آپ نے فرمایا: کہو اَللّٰهُمَّ أَلْهِمْنِيْ رُشْدِيْ وَأَعِذْنِيْ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

پروگرام جلسہ سالانہ یو کے 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جولائی 2021