خدمت دین
خدمت دین ایک بہت بڑا اعزاز ہے اگر اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے تو یہ اس کی کرم نوازی ہے۔ جو کام بھی خدمت دین کا سپرد کیا جائے دلی بشاشت اور توجہ کے ساتھ کیا جائے، اکثر لوگ دنیا کے کاموں میں اس قدر مصروف ہوتے ہیں کہ کہتے ہیں کہ زندگی بہت مصروف ہے وقت ہی نہیں ہوتا، حالانکہ اللہ کے دین کی خدمت کی برکت سے دنیا کے سب کام سنور جاتے ہیں۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:
’’جو شخص چاہے کہ ہم اس سے پیار کریں اور ہماری دعائیں نیاز مندی اور سوز سے اس کے حق میں آسمان پر جائیں وہ ہمیں اس بات کا یقین دلا دے کہ وہ خادم دین ہونے کی صلاحیت رکھتا ہو‘‘
(ملفوظات جلد اول صفحہ311)
(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)