• 26 اپریل, 2024

آؤ اُردو سیکھیں (سبق نمبر 10)

آؤ اُردو سیکھیں
سبق نمبر 10

سبق نمبر 8 سے اردو زبان میں وقت کے لحاظ سےجو تبدیلی آتی ہے اس پر بات شروع کی گئی ہے اور پوری کوشش کی گئی ہے کہ سبق کو سادہ ترین انداز میں بیان کیا جائے۔ اب آئندہ کچھ اسباق زمانہ حال کے بارے میں ہوں گے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ زمانہ حال کیا ہے تو زمانہ کا مطلب ہے وقت یعنی ٹائم جبکہ حال کا مطلب ہے وہ وقت جو ابھی گزر رہا ہے۔ یا کم از کم اسے گزرے ہوئے زیادہ وقت نہیں ہوا۔


In English grammar, the time is divided into three categories. These are Present, Past and Future and we are discussing Present.

میں نے آپ کی آسانی کے لیے انگریزی میں بھی بتا دیا ہے کہ ہم پریزنٹ یعنی حال کی بات کررہے ہیں۔ پچھلے سبق میں ہم نے دیکھا تھا کہ اردو میں ’عادات، ایسے کام جو انسان ہر روز کرتا ہو، اور چیزوں کی ایسی خصوصیات جو بدلتی نہیں ہیں‘ انھیں کیسے بیان کیا جاتا ہے۔ جیسے سورج ہمیشہ مشرق سے نکلتا ہے اور پانی ہمیشہ نشیب کی طرف بہتا ہے۔ اس کی دو مثالیں ہیں۔

آج ہم دیکھیں گے کہ اردو میں ان کاموں کو کیسے بیان کرتے ہیں جو ہورہے ہوں یعنی پروگریسو ہوں۔

Now we will see that how we can describe or talk about those things which are continuous in Present Times. In English it is called either present continuous tense or progressive tense

سب سے پہلے وہ کام اس زمانے میں بیان کیے جاتے ہیں جو اُس وقت ہورہے ہوں جب بات کرنے والا بات کر رہا ہو۔ جیسے آپ دیکھ رہے ہیں کہ بارش ہورہی ہے تو آپ کہیں گے کہ بارش ہورہی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کے ان فقرات کی کو لکھتے کیسے ہیں۔ یعنی الفاظ کی ترتیب کیا ہوتی ہے۔

وہ (کام کرنے والا) خط (اسم) لکھ (فعل یا کام) رہا ہے (دو امدادی فعل ایک رہنا سے رہا اور دوسرا ہونا سے ہے)

اردو زبان میں جب بھی کسی ایسے کام کی بات کرتے ہیں جو جاری و ساری ہو یعنی پروگریس کررہا ہو اس وقت عام امدادی یعنی ہیلپنگ ورب ہے، ہیں، ہو وغیرہ سے پہلے ہورہا، ہورہی، ہورہے لگاتے ہیں جو ہونا کی ایک شکل ہے انگریزی میں اس کے لیے پریزنٹ پارٹیسپل یعنی ورب کی پہلی فارم آئی این جی کے ساتھ استعمال ہوتی ہے جیسے

He is writing a letter.

So, the writing is called present participle and it shows a progressive verb or action.

مزید مثالیں:

وہ خط لکھ رہا ہے۔

وہ خط لکھ رہی ہے

اب یہاں دیکھیں کہ جب کام کرنے والا مذکر سے مؤنث ہوا تو ’رہا‘ جو ہے وہ ’رہی‘ میں بدل گیا تو اردو میں ورب یعنی فعل کی شکل بدلنے سے دو چیزوں کا پتا چلتا ہے

(الف) کام کرنے والے کی جنس یعنی کیا وہ مرد ہے یا عورت ہے

(ب) کام کرنے والے کی تعداد یعنی وہ ایک ہے یا ایک سے زائد، واحد ہے یا جمع

وہ (ایک مرد) خط لکھ رہا ہے۔

وہ (زیادہ مرد) خط لکھ رہے ہیں: ’رہا ہے‘ ’رہے ہیں‘ میں بدل گیا جس سے پتا چلا کہ کام کرنے والے جمع ہیں

وہ (ایک عورت یا مؤنث) خط لکھ رہی ہے

وہ (زیادہ عورتیں یعنی جمع) خط لکھ رہی ہیں

یہاں بھی ’رہی ہے‘ نے بتایا کہ کام کرنے والی ایک ہے یعنی واحد ہے اور مؤنث ہے جبکہ رہی ہیں نے بتایا کہ کام کرنے والیاں جمع ہیں اور مؤنث ہیں۔

اب دیکھیے کہ اس زمانے میں صرف ایسے کام ہی بیان نہیں ہوتے جو اس وقت ہورہے ہوں جب ان کی بات کی جارہی ہو بلکہ وہ کام بھی بیان ہوتے ہیں جو ان دنوں، مہینوں، اور برسوں یا سالوں میں ہورہے ہوں۔

جیسے

آجکل فیفا کے مقابلے ہورہے ہیں۔

بچے بہت تیزی سے ویڈیو گیمز کے عادی ہورہے ہیں۔

میں آجکل درثمین پڑھ رہا ہوں۔

اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان فقرات میں ایسے کام بیان ہوئے ہیں جو ضروری نہیں کہ اس وقت ہورہے ہوں جب ان کی بات کی جارہی ہے۔

پھر اس زمانے میں ایسے کاموں کا بھی ذکر کیا جاتا ہے جو آنے والے دنوں میں ہونے ہوں یعنی مستقبل میں ہونے ہوں۔

جیسے

ہم اگلے ماہ پاکستان جارہے ہیں۔

وہ کل اپنی زندگی کا بہت اہم امتحان دینے جارہا ہے۔

اس زمانے پر گفتگو اگلے سبق میں بھی جاری رہے گی ان شاء اللہ۔

(عاطف وقاص۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

پروگرام جلسہ سالانہ یو کے 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جولائی 2021