• 18 مئی, 2024

نیا چاند دیکھنے کی دُعا

حضرت طلحہؓ بن عبید اللہ اور حضرت قتادہ ؓ کی روایت کے مطابق نبی اکرمﷺ کی نئے چاند کی دُعا یہ ہوتی تھی:

اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ رَبِّیْ وَ رَبُّکَ الّٰلہُ، ھِلَالُ خَیرٍ وَّ رُشْدٍ، ھِلَالُ خَیرٍ وَّ رُشْدٍ، ھِلَالُ خَیرٍ وَّ رُشْدٍ، اٰمَنْتُ بِاللّٰہ ِ الَّذِیْ خَلَقَکَ

(ترمذی کتاب الدعوات و حاکم الدعاء)

ترجمہ:اے اللہ! اس (چاند) کو ہم پر امن و سلامتی اور ایمان و اسلام کے ساتھ طلوع فرما (اے چاند) میرا اور تیرا ربّ اللہ ہے۔ یہ چاند خیر و بھلائی کا چاند ہو، خیر و بھلائی کا چاند ہو، خیر و بھلائی کاچاند ہو، میَں اُس اللہ پر ایمان لایا جس نے تجھے پیدا کیا۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ88)

پچھلا پڑھیں

دعا کی تحریک

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جولائی 2022