• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ جَسَدِی،وَعَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ وَ بَصَرِیْ وَاجْعَلْھُمَا الوَارِثَ مِنِّیْ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الحَلِیْمُ الکَرِیْمُ،سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ العَرْشِ العَظِیْمِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

(ترمذی)

ترجمہ: ’’اے اللہ! میرے جسم کو عافیت سے رکھ اور میری سماعت اور بصارت کو بھی عافیت سے رکھ اور ان دونوں کو میرے وارث بنا۔ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں جو حلم والا اور بزرگی والا ہے۔پاک ہے اللہ جو عرشِ عظیم کا رب ہے۔ سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا ربّ ہے‘‘۔

یہ پیارے رسولِ کریم ﷺ کی عافیت و صحت کی ایک افضل دعا ہے۔

اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ عموماً یہ دعا کرتے تھے۔

حضرت ابن عبّاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا :۔
’’دو نعمتیں ایسی ہیں کہ جن کی قدر نہ کر کے بہت سے لوگ نقصان اٹھاتے ہیں۔ ایک صحت اور دوسرے فارغ البالی‘‘۔

(صحیح بخاری وترمذی)

حضرت مسیحِ موعودؑ فرماتے ہیں:

عمر دے، رزق دے اور عافیت و صحت بھی دے
سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ پا جائیں عرفاں تیرا
ہر مصیبت سے بچا اے میرے آقا ہر دم
حکم تیرا ہے زمین تیری ہے دوراں تیرا

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اگست 2020