دین و دنیا کی بھلائی کی دُعا
خادم رسول حضرت انسؓسے پوچھا گیا کہ رسول کریم ﷺ سب سے زیادہ کونسی دُعا پڑھتے تھے؟ انہوں نے بتایا یہ دُعا: (جو تشہّد کے بعد پڑھی جاتی ہے)
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنیَا حَسَنَۃً وَ فِی الْاَخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّار
(بخاری کتاب الدعوات)
ترجمہ:- اے اللہ! ہمارے ربّ ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا کر اور آخرت میں بھی۔ اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ65-66)
(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)