• 19 اپریل, 2024

تم ہمارے سب سے قیمتی ہیرے ہو

بزم ناصرات
تم ہمارے سب سے قیمتی ہیرے ہو

اس بات کو سمجھنے کے لئے میں آپ کو ایک کہانی سُناتی ہوں۔

’’ تقریباً دو سو سال پہلے ایک بہت نیک بزرگ بابا نے اپنے ایک شاگرد کو ایک بہت قیمتی ہیرا دیا اور کہا جاؤ اس کی دُنیا میں قیمت پتہ کرو مگر اس کو بیچنا نہیں تو وہ ایک سبزی والے کے پاس وہ ہیرا لے گیا۔ اس نے ہیرا دیکھ کے کہا ’’ ہیرا تو اچھا ہے۔ ایک درجن کینو لے لو اور ہیرا دے دو۔‘‘

اس نے کہا میرے اُستاد نے کہا تھا کہ بیچنا نہیں صرف قیمت لگوانی ہے‘‘

پھر وہ ایک آٹے والے کے پاس گیا۔ اس نے کہا ’’ ایک بوری آٹے کی لے لو اور ہیرا دے دو‘‘

اس نے نہیں بیچا۔

پھر وہ ایک سونے کا کاروبار کرنے والے کے پاس گیا اس نے کہا۔ ’’پچاس لاکھ روپے میں ہیرا دے دو۔ یہ ہیرا تو بہت قیمتی معلوم ہوتا ہے‘‘

اس نے نہ بیچا۔ پھر وہ ایک ہیروں کے تاجر کے پاس اسے لے گیا اس نے کہا۔ میری دوکان میں کروڑوں اربوں روپے کے ہیرے ہیں یہ تو دُنیا کا سب سے اچھا ہیرا ہے۔ میرے پاس جتنے ہیرے اور جواہرات ہیں سب لے لو اور مجھے یہ دے دو۔‘‘

وہ بہت حیران ہوا۔ لیکن اُس نے ہیرا نہ بیچا۔ پھر وہ اپنے اُستاد یعنی اس بزرگ بابا کے پاس گیا اور کہا۔

یہ کیا ہے؟ کو ئی ایک درجن کینو یا آٹے کی بوری کے بدلے ہیرا مانگتا ہے۔ کوئی ساری دنیا کی دولت دیتا ہے۔‘‘

اس بزرگ بابا نے کہا۔ یہی زندگی کا راز ہے تم دُنیا کے سب سے قیمتی ہیرا ہو۔ تم چاہو تو دنیا کے پیچھے لگ جاؤ اور ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بدلے میں اپنے آپ کو بیچ دو چاہو تو اللہ کے ہاتھ اپنے آپ کو بیچ دو اور ساری دنیا اور اگلی دنیا کی دولت اور خوشیاں خرید لو، وہ جنت لے لو جس کی قیمت اس کائنات کے برابر ہے۔ ‘‘

پیارے بچو ! تم ہمارے سب سے قیمتی ہیرے ہو۔ تم نے اپنے پیارے حضور انور کے ہاتھ پہ خدا کی خاطر اپنے آپ کو نیک بنانے کا عہد کیا ہے۔

اب تم پہ فرض ہے کہ تم پیارے حضورانور کی باتیں مانو۔ تاکہ اپنے پیارے اللہ سے محبت کرسکو آمین۔

پیارے حضورانور کی باتیں ماننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ حضور انورکا خطبہ غور سے سُنا کریں اور پیارے حضور کو خط لکھا کریں۔ پیارے حضور انورکے لئے خدا سے دعائیں کیا کرو کہ حضورانور کو صحت و سلامتی اور کامیابیاں عطا ہوں۔

(مرسلہ :درثمین احمد۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی