• 20 اپریل, 2024

بىوى سے حسن سلوک

حضرت اقدس مسىح موعود علىہ الصلوٰ ۃ والسلام فرماتے ہىں کہ:
’’فحشاء کے سوا باقى تمام کج خلقىاں اور تلخىاں عورتوں کى برداشت کرنى چاہئىں اور فرماىا ہمىں تو کمال بے شرمى معلوم ہوتى ہے کہ مرد ہوکر عورت سے جنگ کرىں۔ ہم کو خدا نے مرد بناىا ہے اور درحقىقت ىہ ہم پر اتمام نعمت ہے۔ اس کا شکر ىہ ہے کہ ہم عورتوں سے لطف اور نرمى کا برتاؤ کرىں۔‘‘

اىک دفعہ اىک دوست کى درشت مزاجى اور بدزبانى کاذکر ہوا اور شکاىت ہوئى کہ وہ اپنى بىوى سے سختى سے پىش آتا ہے۔ حضور اس بات سے بہت کبىدہ خاطر ہوئےاور فرماىا:
’’ہمارے احباب کو اىسا نہ ہونا چاہئے‘‘

حضور بہت دىر تک معاشرت نسواں کے بارے مىں گفتگو فرماتے رہے اور پھر آخر پر فرماىا:
’’مىرا ىہ حال ہے کہ اىک دفعہ مىں نے اپنى بىوى پر آوازہ کسا تھا اور مىں محسوس کرتا تھا کہ وہ بانگ بلند دل کے رنج سے ملى ہوئى ہے اور باىں ہمہ کوئى دل آزار اور درشت کلمہ منہ سے نہىں نکلا تھا۔ اس کے بعد مىں بہت دىر تک استغفار کرتا رہا اور بڑے خشوع وخضوع سے نفلىں پڑھىں اور کچھ صدقہ بھى دىا کہ ىہ درشتى زوجہ پر کسى پنہانى معصىت الٰہى کا نتىجہ ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد اول صفحہ307 اىڈىشن1988ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ