• 19 مئی, 2024

مقابلہ تلاوت قرآن کریم مابین طلبہ جامعہ احمدیہ جرمنی

خدا کے فضل سے جامعہ احمدیہ جرمنی کے سال نو 2022ء – 2023ء کا آغاز ہو چکا ہے۔ الحمدللّٰہ۔ جامعہ میں طلبہ کی علمی و جسمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے مجلسی علمی و مجلس العاب کے شعبہ جات قائم ہیں جن کے تحت طلبہ میں مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لئے سال بھر مختلف مقابلہ جات کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔

مؤرخہ 21؍ستمبر 2022ء کو مجلس علمی کے تحت پہلا علمی مقابلہ ’’تلاوت قرآن کریم‘‘ منعقد ہوا۔ آج کے مقابلہ کے منصف اعلیٰ مکرم ذاکر مسلم بٹ (حافظ و قارئ القرآن) تھے جبکہ مکرم شمس اقبال و مکرم رحمت اللہ بندیشہ، اساتذہ جامعہ احمدیہ نے بھی منصفی کے فرائض ادا کئے۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم حافظ اویس قمر نے کی۔ بعد ازاں عزیزم عبد الباری نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

آج کے اس مقابلہ تلاوت میں 21 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے اختتام پر منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم حافظ اویس قمر، درجہ رابعہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم فیصل محمود، درجہ ممہدہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم احتشام احمد، درجہ شاہد نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

(حامد اقبال۔ شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ