• 7 مئی, 2024

حفظ کلاس کے فارغ التحصیل طلباء کے لئے تقریب تقسیمِ اسناد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ہدایت کے تحت بنگلہ دیش جماعت میں حفظ کورس جاری ہے۔ خدا تعالیٰ کےخاص فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش سے 3 حفاظ کی پہلی کھیپ گزشتہ 12؍اگست بروز جمعہ مکمل قرآن مجید حفظ کرکے فارغ التحصیل ہو کر نکلی ہے۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذالک۔ بعد جمعہ ایک مختصر تقریب میں انہیں حاضرین کے سامنے اسناد دیے گئے۔ اس بابرکت تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ تین حفاظ نے باری باری تلاوت قرآن مع ترجمہ بنگلہ زبان پیش کی۔ بعد ازیں مکرم مولانا ناصر احمد صاحب اور حافظ نظام الدین صاحب نے مختصر باتیں کیں حفظ کلاس کے بارہ میں۔ اس کے بعد مکرم مولانا نوید احمد لیمن صاحب نے بتایا کہ کس طرح ان حفاظ کا فائنل امتحان لیا گیا۔ اس کے بعد انچارج حفظ کلاس مکرم انسان علی فقیر صاحب نے مختصر تقریر کی۔ اس کے بعد نیشنل امیر مکرم عبد الاول خان صاحب چودھری نے باقاعدہ تلاوت اور مشق کرتے رہنے کی حفاظ اور ان کے والدین کے عزت و احترام اور اعزاز کے موضوعات پر مختصر تقریر کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مکرم مولانا فیروز عالم صاحب انچارج بنگلہ ڈیسک یو کے نےحفاظ کو قیمتی نصائح کیں۔ آخر پر انعامات تقسیم کئے اور دعا کروائی۔ احباب جماعت جمعہ کے بعد بڑی دلچسپی لے کر بیٹھے اور دلی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ فارغ التحصیل بچے یہ ہیں: عزیزم مکرم دین اسلام رونی صاحب، عزیزم مکرم بن یامین صاحب اور عزیزم مکرم روھن میاں صاحب۔ اس تقریب میں ان کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ نئے حفاظ سے باقاعدہ تلاوت اور مشق کرتے رہنے کی تاکید کی گئی۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں قرآن کی برکت سے نوازے۔ آمین۔

(رپورٹ: نوید احمد لیمن۔ نمائندہ الفضل آن لائن بنگلہ دیش)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ