• 3 مئی, 2025

ہونے لگیں بلند صدائیں درود کی

دل میں ہے احترام رسولِ کریمؐ کا
معلوم ہے مقام رسولِ کریمؐ کا

ارض و سما تلک ہے محبت کی داستاں
ہے یہ جہاں تمام رسولِ کریمؐ کا

ہونے لگیں بلند صدائیں درود کی
جب آیا لب پہ نام رسولِ کریمؐ کا

پتّھر دلوں کو موم کا پیکر بنا دیا
معجز نما کلام رسولِ کریمؐ کا

اُلفت ہوئی ہے جس کو رسولِ کریمؐ سے
دل سے ہوا غلام رسولِ کریمؐ کا

صلِّ علیٰ کا ورد زباں پر رہا سَدا
جیون ہے یہ تمام رسولِ کریمؐ کا

بشرؔیٰ ہے میرے دل کی تمنّا یہ آخری
آئے کبھی سلام رسولِ کریمؐ کا

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ