سر ڈھانپنا
اللہ تعالیٰ نے مساجد میں اپنی زینتیں اختیار کر کے جا نے کا ارشاد فرمایا ہے۔ مسجد میں سر ڈھانپ کر جانا اور سر ڈھانپ کر نماز پڑھنا زینت اختیار کرنا ہے اور سنت رسول ؐ ہے۔ اسی لیےہر دور میں علما٫، صلحا، حضرت مسیح موعودؑ اور انکے خلفا٫ سر ڈھانکنے کو اہمیت دیتے رہے ہیں اور اسی بات کی ہمیشہ وقتاً فوقتاً تلقین کی جاتی تھی اور کی جاتی ہے۔ عام شرفا٫ میں بھی اسے تہذیب و شرافت کا حصہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ موجودہ نئی نسل میں اس بات کی اہمیت سے غفلت برتی جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ آنحضرتؐ کی اس پیاری سنت پر عمل کرنے کی سب کو توفیق دے۔ آمین
(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)