• 20 اپریل, 2024

کیمرون جماعت کی پہلی مسجد

کیمرون وسطی افریقہ کا ایک ملک ہے۔ یہاں احمدیت کا نفوذ نائیجریا کے مبلغین اور معلمین کے ذریعے سے ہوا۔ نائیجریا کے مشرقی بارڈر Ikom سے 70کلو میٹر کیمرون میں MAMFE میں پہلی جماعت 2005ء میں قائم ہوئی اور اسی جگہ پر جماعت کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد 23مارچ 2005ء کو رکھا گیا۔اس مسجد کا سنگ بنیاد عبد الخالق منیر مشنری انچارج نائیجریا نے رکھا۔ اس دو منزلہ مسجد کے مکمل ہونے میں پورے دو سال لگے اور 23مارچ 2007ء کو اس مسجد کا افتتاح مکرم ڈاکٹر مشہود فشولا (Dr.Mashhud Fashola) امیر جماعت نائجیریا نے کیا۔ اس مسجد میں تقریباً 500نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ یہ مسجد MAMFE شہر کے سینٹر ہاؤسا کواٹرز میں واقع ہے اور بہت خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہے۔ کیونکہ مسلمان ہاوساکمیونٹی احمدی ہوئی تھی اس لئے ان کی پرانی مسجد گرا کر اسی جگہ پر یہ مسجد تعمیر کی گئی۔

اس مسجد کا نقشہ نائجیریا کے احمدی نوجوان آرکیٹیکٹ مکرم عبد السلام سائنسی (Abdul Salam Daisi) نے تیار کیا تھا۔

اس مسجد کی تعمیر میں MAMFE جماعت کے دوستوں نے وقار عمل سے بہت کام کیا خاص طور پر اس وقت کے جماعت کیمرون کے نیشنل صدر مکرم عیسٰی احمدو (Issa Ahmadou) مرحوم،مکرم معلم صالح مرحوم،مکرم معلم یوسن بیلو نے بہت محنت سے کام کیا۔

اس وقت پورے شہر میں سب سے خوبصورت عمارت جماعت کی مسجد ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت مسجد کا نام مسجد بیت الھدٰی تجویز فرمایا۔ الحمد للہ علی ذالک۔

اس مسجد کی تعمیر میں مرکز کی مدد کے علاؤہ نائجیریا جماعت،انفرادی نائجیرین احمدی احباب اور مقامی احمدیوں نے وقار عمل کرکے اپنا حصہ ڈالا۔اس مسجد بیت الھدٰی کی تعمیر پر تقریباً 30ملین سیفہ (30٫000٫000)۔/30,000پونڈ کے برابر رقم خرچ ہوئی۔

اس وقت اس جماعت میں مکرم ظفر اللہ مصطفیٰ مربی سلسلہ ہیں اور مکرم آدمو یحی ٰصدر جماعت ہیں۔افتتاح کے بعد سے جماعت کے تمام پروگرام اس مسجد میں ہوتے ہیں اور لاؤڈ سپیکر کے ذریعے سے پورے شہر میں جماعت کا پیغام پہنچتا ہے۔ الحمدللّٰہ

(رپورٹ عبد الخالق نیّر۔مبلغ انچارج۔ کیمرون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

شیطان کا حملہ ایک دم نہیں ہوتا