• 29 اپریل, 2024

نائیجر کی پہلی احمدیہ مسجد کا مختصر تعارف

’’برنی کونی‘‘ Birnin Konni ’’تاوا‘‘ Tahoua ریجن کا ایک ڈیپارٹمنٹ اور چھوٹا سا شہر ہے۔جو کہ دارالحکومت ’’نیامے‘‘ سے تقریباً 418 کلومیٹر دور نیشنل ہائی وے پر واقع ہے۔اس شہر میں جماعت کا آغاز2004ء میں ہوا۔مکرم شاکر مسلم صاحب مبلغ سلسلہ کو مشن کے قیام کی توفیق ملی۔آپ کی تبلیغ کی بدولت علاقہ میں سب سے پہلی جماعت ’’راڈاڈاوا‘‘ Radadawa قائم ہوئی۔یہ جماعت برنی کونی شہر سے 9 کلو میٹر دور ’’مارادی‘‘ Maradi شہر کو جاتے ہوئے سڑک کنارے واقع ہے۔

جماعت احمدیہ نائیجر کو ملک کی پہلی احمدیہ مسجد 2004ء میں ’’راڈاڈاوا‘‘ جماعت میں تعمیر کرنے کی توفیق ملی۔اسی طرح پہلے نیشنل جلسہ سالانہ کا انعقاد بھی اسی جماعت میں 2005ء میں کیا گیا۔

(اسد مجیب۔ مبلغ انچارج نائجیر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

شیطان کا حملہ ایک دم نہیں ہوتا