• 24 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔آراء۔تجاویز

محمدعطاءالنور،کراچی سے لکھتےہیں۔
آج 16 جنوری 2020 کا ڈیلی الفضل آن لائن کا شمارہ پڑھنے کا موقع ملااورجب میں نے اپنے معزّز استاد پروفیسر محمدشریف خان کے خوبصورت مضمون بعنوان ’’میری زندگی میں الفضل کا خوبصورت کردار‘‘ پڑھا تو مجھے بہت پسندآیا۔میں اپنے محترم استاد کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کیونکہ میں بی۔ایس۔سی کے زمانہ میں ان کا شاگردرہا ہوں۔میں اپنی طرف سے سلام اورنیک تمنائیں ان تک پہنچانا چاہتا ہوں۔

یہ بڑے حسنِ اتفاق کی بات ہے کہ جہاں کہیں بھی مجھے الفضل ملے ،میں اسے پڑھنا پسندکرتا ہوں اورجتنا زیادہ اسے پڑھ سکوں،اسے پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔آج الفضل کی برکات نے کالج کے زمانہ اور استاد محترم کی یادیں تازہ کردیں۔ میں انہیں ایک مختصر خط لکھوں گااور ان کے پڑھانے کے خوبصورت طریق کے لئے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔وہ ہمیں کیمسٹری اورزوالوجی پڑھاتے تھے۔

میرا سلام اور نیک تمنائیں ان کو پہنچا دیں اور اس خوبصورت مضمون کے لئے ان کا شکریہ ادا کردیں۔میں عام طور پر اپنے 12سالہ بیٹے کو اردو سیکھنے کی خاطر الفضل کے گزشتہ شماروں میں سے کچھ مضامین پڑھنے کے لئے کہتا ہوں اور اس کی تصحیح بھی کرتا ہوں تا کہ وہ حضورؑ کے مضامین کے معانی اچھی طرح سمجھ سکے۔

پچھلا پڑھیں

طلوع و غروب آفتاب

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ