• 10 نومبر, 2024

وہ بلالی روح سے جانیں فدا کرتے رہے

بد ارادہ سے یہ مسجد میں گھسے ظالم یزید
کردیئے نو احمدی برکینا فاسو کے شہید

وہ بلالی روح سے جانیں فدا کرتے رہے
صدق کا پرچم نہ چھوڑا ہو گئے سارے شہید

رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو اس دیس میں
خون کے قطروں سے لاکھوں احمدی ہونگے مزید

ظالمو کابل، کا ہی انجام بد، گر دیکھتے
پھر کبھی نہ کرتے تم یہ کام گندا اور پلید

تم خدا کے قہر سے بچ کر کہاں اب جاوٴ گے
اب غضب بھڑکے کا تم پر میرے مولا کا شدید

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی