• 28 جولائی, 2025

آج کی دعا

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ

(بخاری کتاب الایمان)

ترجمہ:اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔

یہ افضل الذکر ہے۔

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’ایمان کے ساٹھ یا ستر سے زیادہ شعبے ہیں۔ ان میں سب سے معمولی (کم تر درجہ) راستے سے تکلیف دہ چیز کا دور کرنا ہے اور سب سے بلند لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کہنا ہے۔ اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔‘‘

(ابنِ ماجہ كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْإِيمَانِ حدیث: 57)

حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
’’ایمان نام ہے دل سے (اللہ کی) معرفت کا، زبان سے اقرار کا اور اس کے احکام پر عمل کرنے کا۔‘‘

(ابن ماجہ كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِي الْإِيمَانِ حدیث: 65)

سیدنا مصلح موعود حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی ؓ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں

ہے دستِ قبلہ نما
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
ہے دردِ دل کی دعا
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
ہزاروں بلکہ ہیں لاکھوں علاج روحانی
مگر ہے روحِ شفاء
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ

(گلدستہ احمدیہ حصہ دوم)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 مارچ 2021