• 1 مئی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي

(صحیح مسلم کتاب الذکر حدیث نمبر: 6849)

ترجمہ:اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔

یہ سید ومولیٰ، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی بخشش، رحمت اور ہدایت کی دعا ہے۔

پیارے قابل صد احترام آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’پھر ایک دعا سکھائی۔ ابو مالک سے روایت ہے جوا نہوں نے اپنے والد سے کی ہے کہ جب کوئی شخص اسلام قبول کرتا تو رسول اللہﷺ ان الفاظ میں دعا سکھایا کرتے تھے (مندرجہ بالا دعا)

جیسا کہ میں نے پہلے کہا جس کو اللہ ہدایت دیتا ہے پھر ہمیشہ اس میں اُسے بڑھاتا بھی ہے۔ یہ کہیں رکنے والی چیز نہیں ہے۔ ہدایت تو ہمیشہ آگے لے جاتی ہے۔ جوں جوں انسان ہدایت یافتہ ہوتا ہے اس کا مقام بڑھتا چلا جاتا ہے‘‘

(خطبہ جمعہ 27 فروری 2009ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

مصلح موعود کا لقب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 مارچ 2022