اصلاح معاشرہ اور خود احتسابی
اصلاح معاشرہ کے نام پر عام طور پر کہنے کو تو مختلف تنظیموں اور اجتماعات میں مجموعی طور پر کام ہو رہا ہوتا ہے مگر دیکھا جائے تو کوئی نمایاں اثر نظر نہیں آتا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ در اصل ہر شخص کو اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر رہتی ہے۔ دوسروں کی عیب جوئی میں تنقید و تبصرہ کرنے کی بجائے ہرشخص اپنا محاسبہ کرے اور سچائی و ایمانداری سے اپنی کمزوریوں کو درست کرنے کا پختہ ارادہ کرتے ہوئے عمل کرے تو وہ سمجھ لےکہ اسی وقت معاشرے کی سدھار کا عملی کام شروع ہوگیا ہے۔ مثلاًآپ کا محلہ اس وقت تک صاف نہیں رہ سکتا جب تک آپ خوداپنے گھر اور اس کے گرد و نواح کو صاف اور پھول پودوں سے مزیّن نہ کر لیں۔
(ناصرہ احمد۔ کینیڈا)