• 26 اپریل, 2024

جلسہ یومِ خلافت جماعتِ احمدیہ پرتگال

جلسہ یومِ خلافت جماعتِ احمدیہ پرتگال
منعقدہ 29؍مئی 2022ء

مؤرخہ 29 مئی 2022ء بروز اتوار جماعتِ احمدیہ پرتگال کے زیرِ اہتمام جلسہ یومِ خلافت منعقد ہوا۔جلسہ کی صدارت خاکسار فضل احمد مجوکہ صدر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ پرتگال نے کی۔ اس جلسہ میں خلافت کے موضوع پر مختلف تقاریر پیش کی گئیں۔ جلسہ کا آغاز سورۃ النور کی آیات 55 تا 58 کی تلاوت سے ہوا جوکہ مکرم مشہود جالو صاحب نے کی، ان آیات کا پرتگیزی اوراُردو ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مکرم لقمان احمد چیمہ صاحب نےحضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاکیزہ منظوم کلام ’’محاسن قرآن کریم‘‘ سے چند اشعار خوبصورت آواز میں پیش کیے جن کا پرتگیزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ تلاوتِ قرآن کریم اور نظم کے بعد اس جلسہ کی پہلی تقریر اردو زبان میں تھی جو مکرم سیف الرحمٰن صاحب صدر خدام الاحمدیہ پرتگال نے پیش کی، ان کی تقریر ’’برکاتِ خلافت‘‘ کے موضوع پر تھی۔ جلسہ کی دوسری تقریر مکرم محمد صالح طورے صاحب جنرل سیکرٹری جماعتِ احمدیہ پرتگال نے پیش کی جو ’’جوہرِ خلافت‘‘ کے موضوع پر تھی۔ یہ تقریر گنی بساؤ کی زبان کریول میں تھی جس کا بعد ازاں اردو میں خلاصہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد عزیزم رانا ثمر احمد صاحب نے ثاقب زیروی صاحب مرحوم کے منظوم کلام ’’ہے عرفانِ اسلام ہر سمت جاری‘‘ سے چند اشعار پیش کیے۔ اس جلسہ کی آخری تقریر خاکسار نے پیش کی جو ’’خلافت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر تھی۔ یہ تقریر اردو اور پرتگیزی دونوں زبانوں میں پیش کی گئی۔تقاریر کے اختتام پر خلافت کی محبت میں چند نظمیں بھی پیش کی گئیں۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دُعا سے ہوا، اس جلسہ کی کل حاضری 90 تھی۔ جس میں سے 50 افراد مشن ہاؤس میں آ کر اس جلسہ میں شامل ہوئے جبکہ 40 افرادِ جماعت نے Zoom اور WhatsApp کے ذریعہ جلسہ میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر جلسہ میں شامل ہونے والے تمام افرادِ جماعت کے لیے طعام اور چائے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں خلافتِ احمدیہ سے ہمیشہ اطاعت اور وفا کا تعلق رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

(رپورٹ: فضل احمد مجوکہ۔ نمائندہ الفضل آن لائن پرتگال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ