• 19 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

سچے فیصلہ اور فتح مندی کی دعا

حضرت عبداللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت شعیبؑ نے قوم کی ہدایت سے مایوس ہو کر بالآخر اس دعا سے فیصلہ چاہا جس کے نتیجہ میں ان کی قوم زلزلہ سے تباہ و برباد ہو کر رہ گئی۔

(تفسیر قرطبی جزء7 صفحہ251)

وَسِعَ رَبُّنَا کُلَّ شَیۡءٍ عِلۡمًا عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلۡنَا ؕ رَبَّنَا افۡتَحۡ بَیۡنَنَا وَبَیۡنَ قَوۡمِنَا بِالۡحَقِّ وَاَنۡتَ خَیۡرُ الۡفٰتِحِیۡنَ ﴿۹۰﴾

(الاعراف: 90)

ہمارا رب ہر چیز کا کامل علم رکھتا ہے۔ ہم اللہ پر ہی توکل کرتے ہیں۔ اے ہمارے رب! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان سچ کے مطابق فیصلہ کر دے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ25-26)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

اعلان ولادت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جولائی 2022