• 9 مئی, 2024

مجلس انصاراللہ نوئے ویڈکی تنظیمی سرگرمیاں

(1) سائیکل ٹور

شعبہ ذہانت وصحت جسمانی مجلس انصاراللہ نوئے ویڈ جرمنی نے مورخہ 16جون 2022 بروز جمعرات نماز عصر کے بعد سائیکل ٹورکا پروگرام رکھا تھا۔ بیت الرحیم (نوئے ویڈ) کے شرقی لان میں روانگی سے قبل خاکسار نے دعا کرائی۔ دعا کے وقت چند خدام بھی دعا میں شامل ہوئے۔ اس پر ارادش اویس احمدخالد صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ نے تصاویر بھی بنائیں۔ 6 انصار اور ایک خادم باقاعدہ طور پر سائیکل ٹورمیں شامل ہوئے۔ جن کے نام درج ذیل ہیں۔

منصور احمد گل صاحب (منتظم ذہانت وصحت جسمانی)

چوہدری فاروق احمدصاحب

محمد عرفان صاحب

ندیم احمد صاحب (منتظم ایثار)

سلطان عمر صاحب (منتظم عمومی)

فاضل حسین صاحب (منتظم تربیت)

باسط احمد صاحب (خادم)

حوصلہ افزائی کے لئے خاکسار (ریاض محمود باجوہ) کے علاوہ محمدعالم سوئل صاحب صدر جماعت وناظم اعلیٰ علاقہ مجلس انصاراللہ رائن لنڈ فالس، رفیق احمدصاحب (سیکرٹری وقف جدید) نسیم گل بٹ صاحب مع اپنے بیٹے عمربٹ صاحب اور اراش اویس احمدخالدصاحب گاڑیوں پر Tornay (ٹورنائے) مقام تک ساتھ گئے۔

ٹورنائے جو کہ تقریبا ساڑھے چارکلومیٹر کے فاصلہ پر تھا وہاں پہنچ کر نزدیکی قبرستان میں جہاں چنداحمدی احباب وخواتین کی قبریں ہیں۔ ان پر سب احباب نے دعاکی۔ نیز قبرستان کی صفائی کا بھی موقع ملا۔ جس میں خصوصا درج ذیل احباب نے حصہ لیا۔

محمدعالم سوئل صاحب

رفیق احمد صاحب

خاکسار (ریاض محمود باجوہ)

نسیم گل بٹ صاحب

عمر بٹ صاحب ابن مکرم نسیم گل بٹ صاحب

آصف ممتاز کاہلوں صاحب (زعیم مجلس وزونل ناظم اعلیٰ انصاراللہ)

اس طرح کل 10انصار اور تین خدام اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ پروگرام کے دوران میں شعبہ ایثار کی طرف سے شاملین پروگرام کی خدمت میں ریفریشمنٹ کے لئے شیزان جوس پیش کیاگیا۔

18:15 پر شروع ہونے والا یہ پروگرام19:45 پر تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کے دورانیہ کے ساتھ بخیروخوبی اختتام پذیر ہوا۔

(2) وقارعمل

مورخہ 18جون 2022ء بروز ہفتہ مجلس انصاراللہ نوئے ویڈ شعبہ ایثار کے تحت شہر کے انڈسٹری ایریا میں وقارعمل کیا گیا۔جس میں 9انصار اور2خدام نے حصہ لیا۔نام درج ذیل ہیں۔

(انصار)

محمدعالم سوئل صاحب صدرجماعت وناظم اعلیٰ علاقہ

آصف ممتاز کاہلوں صاحب زعیم مجلس وناظم اعلیٰ زون

خاکسار (ریاض محمود باجوہ)

ناصراحمدثالث صاحب منتظم تبلیغ

ندیم احمدصاحب منتظم ایثار

فاضل حسین صاحب منتظم تربیت

شکیل احمد چٹھہ صاحب

افتخار احمد چیمہ صاحب

محمد عرفان صاحب

(خدام)

واصب احمد صاحب نائب قائد

عبداللہ ممتاز صاحب ناظم وقار عمل

صبح دس بجے شاملین وقار عمل بیت الرحیم نوئے ویڈ کے سامنے سڑک پر جمع ہوئے۔روانگی سے پہلے دعاہوئی جو خاکسار نے کروائی اور گروپ فوٹو بھی ہوا۔اس کے بعد سبھی احباب گاڑیوں پر انڈسٹری ایریا پہنچے۔پورٹاشاپنگ سنٹر کی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کی گئیں۔تقسیم کارکاجائزہ لیکر سب کو صفائی والے ایریاز کے متعلق بتایاگیا۔ چنانچہ سامان صفائی ساتھ لیکر مخصوص ایریا کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔متعدد سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بکھراہوا کوڑا، کچرا، شاپر وغیرہ اٹھائے گئے۔ تقریبا دو گھنٹے یہ وقارعمل جاری رہا۔9، 10بڑے شاپرکوڑے وغیرہ کے اکٹھے کئے گئے جن کو ساتھ رکھ کر ایک گروپ فوٹولیاگیا۔گاڑیوں پر گزرنے والے لوگ ہمیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی صفائی کرتا دیکھ کر متعجب بھی ہوتے اور متاثر بھی۔جرمنی بھر میں زیادہ تراس طرح کے وقارعمل جماعت احمدیہ ہی کرتی ہے۔خصوصا ہر سال یکم جنوری کو جب نئے سال کی خوشی اورتقریبات میں گولہ بارود چلایا جاتاہے۔ ڈبے، بوتلیں، شاپر وغیرہ ہر طرف بکھرے ہوتے ہیں اور جرمنی کی ہراحمدی جماعت کے خاص طورپر خدام صفائی کرنے جاتے ہیں۔

تقریبا 12بجے دوپہر ہم نے وقارعمل ختم کیا۔ گرمی اس دن کافی تھی۔ ریفریشمنٹ کے لئے روح افزامشروب برف اور لیموں ڈال کر ساتھ رکھا گیاتھا۔جس سے احباب کی تواضع کی گئی۔

کوڑے کے شاپر ایک جگہ پر اکٹھے رکھ دئے گئے۔جن کو بعدمیں ضلعی انتظامیہ اٹھالیتی ہے اور ہم اپنا کام مکمل کرکے واپس آگئے۔

(3) تبلیغی پروگرام

مورخہ 21جون 2022 بروز منگل مجلس انصاراللہ نوئے ویڈ کے 2رکنی وفد آصف ممتازکاہلوں صاحب زعیم مجلس اور مکرم سلطان عمر صاحب منتظم عمومی نے نوئے ویڈ کے علاوہ تین دیگر ملحقہ شہروں کی اوپن لائبریریوں میں جماعتی کتب بغرض تبلیغ رکھیں۔تقریبا ہرشہر میں لوہے کی الماریوں کی صورت میں ایسی لائبریریاں ہیں جو 24گھنٹے عوام الناس کے استفادہ کے لئے کھلی رہتی ہیں۔کوئی بھی ان سے بغرض مطالعہ کتابیں لے بھی سکتا ہے اور ان میں رکھ بھی سکتاہے۔نوئے ویڈ کے علاوہ جن شہروں کی لائبریریوں میں جماعتی کتب رکھی گئیں۔ان میں وائزن تھورن (WeissenThurn) انڈرناخ (Andernach) اور نیڈابیبا (Niederbieber) شامل ہیں۔

مذکورہ لائبریری کی فوٹو دیکھی جاسکتی ہے۔اس پروگرام میں بطورمعاون ایک خادم عبداللہ ممتاز صاحب نے بھی شرکت کی۔جوکتب ان لائبریریوں میں رکھی گئیں وہ جرمن زبان میں ہیں اور ان کے نام درج ذیل ہیں

(1) محمدﷺ
(2) عالمی بحران اور امن کاراستہ

(Die Weltkrise und der weg Zum Frieden)

(رپورٹ: ریاض محمود باجوہ۔نمائندہ الفضل آن لائن جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ