• 5 مئی, 2024

آ رہے ہیں مری بگڑی کے بنانے والے

آ رہے ہیں مری بگڑی کے بنانے والے
(کلام حضرت خلیفة المسیح الرابعؒ)

اے مجھے اپنا پرستار بنانے والے
جوت اک پریت کی ہردے میں جگانے والے

سرمدی پریم کی آشاؤں کو دھیرے دھیرے
مدھ بھرے سر میں مدھر گیت سنانے والے

اے محبت کے امر دیپ جلانے والے
پیار کرنے کی مجھے ریت سکھانے والے

غمِ فرقت میں کبھی اتنا رلانے والے
کبھی دلداری کے جھولوں میں جھلانے والے

دیکھ کر دل کو نکلتا ہوا ہاتھوں سے کبھی
رس بھری لوریاں دے دے کے سلانے والے

کیا ادا ہے مرے خالق، مرے مالک، مرے گھر
چھپ کے چوروں کی طرح رات کو آنے والے

راہ گیروں کے بسیروں میں ٹھکانا کر کے
بے ٹھکانوں کو بنا ڈالا ٹھکانے والے

مجھ سے بڑھ کر مری بخشش کے بہانوں کی تلاش
کس نے دیکھے تھے کبھی ایسے بہانے والے

تو تو ایسا نہیں محبوب کوئی اور ہوں گے
وہ جو کہلاتے ہیں دل توڑ کے جانے والے

تو تو ہر بار سر رہ سے پلٹ آتا ہے
دل میں ہر سمت سے پل پل مرے آنے والے

(کلام طاہر ایڈیشن 2004 صفحہ19-22)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ