• 18 مئی, 2024

آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم پر درود اچھی طرح سے بھیجا کرو

حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم پر درو دبھیجو تو بہت اچھی طرح سے بھیجا کرو۔ تمہیں کیا معلوم کہ ہو سکتا ہے وہ آنحضرت ﷺ کے حضور پیش کیا جاتا ہو۔ راوی کہتا ہے کہ سامعین نے ان سے کہا آپ ہمیں اس کا طریقہ بتائیں ۔ انہوں نے کہا یوں کہا کرو۔ اے اللہ ! اپنی جناب سے درود بھیج، رحمت اور برکات نازل فرما، سیدالمرسلین اور متقیوں کے ا مام اور خاتم النبیین، محمد اپنے بندے اور اپنے رسول پر جو ہرنیکی کے میدان کے پیشوا اور ہر نیکی کی طرف لے جانے والے ہیں اور رسول رحمت ہیں ۔ اے اللہ !تو حضرت محمد ﷺکو ایسے مقام پر فائز فرما جس پر پہلے اور پچھلے سب رشک کریں ۔

(سنن ابن ماجہ کتا ب اقامۃ الصلوٰۃ والسنۃ فیھاباب الصلوۃ علی النبیﷺ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اکتوبر 2020