• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صلّٰى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمِ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ ۔

(جامع ترمذی)

ترجمہ: اے اللہ ہم تجھ سے وہ تمام بھلائیاں و برکتیں مانگتے ہیں جو تیرے نبیﷺ نے تجھ سے مانگی اور تجھ سے ان باتوں سے پناہ چاہتے ہیں جن سے تیرے نبی محمدﷺ نے پناہ چاہی۔ تو ہی ہے جس سے مدد چاہی جاتی ہے۔پس تیرے تک دعا کا پہنچانا لازم ہے۔اور کوئی طاقت یا قوت حاصل نہیں مگر اللہ کو۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی حصولِ خیر کی افضل وجامع دعا ہے۔

حضرت ابو امامہ ؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم نے رسولِ کریم ﷺ سے عرض کیا کہ آپﷺ نے بہت ساری دعائیں کی ہیں جو ہمیں یاد ہی نہیں رہیں ۔آپﷺ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک جامع دعا (مندرجہ بالا) سکھاتا ہوں، تم یہ یاد کرلو۔

(ترمذی کتاب الدعوات)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اکتوبر 2020