• 19 اپریل, 2024

حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ کى ربوہ سے محبت

پىارے آقا اىدہ اللہ تعالىٰ نے کتاب قرىۂ جاوداں از محمد داؤد طاہر پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماىا ۔
’’ربوہ کى بستى کى بہت سى ىادىں ابھر کر سامنے آگئىں۔ مىرى تو پىدائش بھى ربوہ کى ہے اور جہاں تک مىرا علم ہے اپنے خاندان مىں مىں پہلا لڑکا تھا جو ربوہ مىں پىدا ہوا اور پھر تمام عمر ربوہ مىں گزارى۔ فىصل آباد ىونىورسٹى مىں جب پڑھتا تھا تو وہ تىن سال کا عرصہ ربوہ سے باہر گزرا لىکن اس وقت بھى ہر ہفتہ دو دن کے لىے ربوہ آجاىا کرتا تھا کہ اس کے بغىر طبىعت بے چىن ہوتى تھى پھر 2003ء تک صرف آٹھ سال ربوہ سے باہر گھانا مغربى افرىقہ مىں گزارا اس سے ربوہ کى بستى سے مىرے تعلق اور وہاں کے رہنے والوں سے مىرے پىار کا آپ کو اندازہ ہوگىا ہوگا۔ تفصىل مىں نہىں جاتا کہ جذبات کا زىادہ اظہار نہ ہو جائے مىرى طبىعت کچھ اىسى ہے کہ ان کو قابو مىں ہى رکھنا چاہتا ہوں بہرحال آپ کى کتاب پڑھ کر ربوہ کے گلى کوچے اور پرانے لوگ ہنستے مسکراتے، قانع، پىار کرنے والے، عبادت کا حق ادا کرنے والے، ذکر الہى سے زبانوں کو تر رکھنے والے بزرگ نظروں کے سامنے آگئے ۔۔۔۔۔ بہرحال باتىں تو لمبى ہوتى چلى جارہى ہىں اور ہوتى چلى جائىں گى کہ ان لوگوں اور اس بستى کى ىادىں ہى اىسى ہىں اس دعا کے ساتھ ختم کرتا ہوں کہ اللہ تعالىٰ آپ کى اس کوشش مىں برکت ڈالے ربوہ جو اب دنىا مىں جانا جاتا ہے چاہے اس کا نام حکومتى آمرجو مرضى رکھ دىں اس کے ابتدائى لوگوں کے حالات اور اس کى تارىخ کا بھى لوگوں کو پتہ لگنا چاہىے کہ کس پىار، قناعت اور آپس کے تعلق کو نبھاتے ہوئے ربوہ کے ابتدائى باسىوں نے اپنى زندگىاں گزارىں تاکہ نئى نسلىں بھى اپنى حالتوں کے جائزے لىتى رہىں اور بزرگوں کو دعائىں دىتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلىں آمىن‘‘

(قرىۂ جاوداں صفحہ16،15)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ