• 14 مئی, 2025

اسلامى اصطلاحات کے بر محل استعمال کے خصوصى نمبر پر تبصرے

مکرم نعمان احمد رحىم لکھتے ہىں کہ
الحمد للّٰہ! الفضل مىں آج کل جو اسلامى اصطلاحات کے نمبر آرہے ہىں بہت جامع ہىں اور ىقىنى بات ہے کہ انکو پڑھ کر اللہ تعالىٰ کى ذات پر ىقىن اور اىمان اور مستحکم ہو جاتا ہے آج کے اخبار مىں آىت اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ کى جو اىمان افروز تشرىح پڑھى ہے بہت دل کو سکون ملا۔

مکرمہ خالدہ نزہت آسٹرىلىا سے لکھتى ہىں کہ
ماشاء اللّٰہ! الفضل دن دوگنى اور رات چوگنى ترقى کر رہا ہے۔ آج کل جو نمبر ’’اسلامى اصطلاحات کا بر محل استعمال‘‘ شائع ہو رہا ہے بے مثال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ’’شعائر اللہ کى تعظىم و تکرىم‘‘ کا مضمون بھى۔ اللہ تعالىٰ آپ سارى ٹىم کو جزائے خىر عطا فرمائے۔

پچھلا پڑھیں

دعائے نعم البدل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اکتوبر 2021