فَافۡرُقۡ بَىۡنَنَا وَ بَىۡنَ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِىۡنَ
(المائدہ: 26)
ترجمہ: پس ہمارے درمىان اور فاسق قوم کے درمىان فرق کردے۔
ىہ حضرت موسىٰؑ علىہ السلام کى فاسق (نافرمان) کے مقابل نشان طلب کرنے کى خوبصورت دعا ہے۔
ہمارے پىارے آقا سىّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلىفۃ المسىح الخامس اىَّدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز اس دعا کى طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہىں:
فَافۡرُقۡ بَىۡنَنَا وَ بَىۡنَ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِىۡنَ (المائدہ: 26) ہمارے درمىان اور فاسق قوم کے درمىان فرق کر دے۔ اس دعا کو بھى آجکل بہت پڑھنا چاہئے۔ اللہ تعالىٰ مسلمانوں کو بھى عقل دے اور مسلمان ملکوں مىں جماعت کے لئے راستے کھولے تا کہ ان کو صحىح طورپر حضرت مسىح موعود علىہ الصلوٰۃ والسلام کا پىغام پہنچاىا جا سکے اور اس راستے مىں جو روکىں ہىں، جو سختىاں ہىں جو ان مسلمان کہلانے والوں نے احمدىوں پر روا رکھى ہوئى ہىں، اللہ تعالىٰ ان سب کو دور فرمائے۔
(خطبہ جمعہ 13 اکتوبر 2006ء، خطبات مسرور جلد4 صفحہ520)
(مرسلہ: مرىم رحمٰن)