• 14 مئی, 2025

مضمون نگاروں سے اىک ضرورى درخواست

بعض مضمون نگار اخبار الفضل آن لائن مىں اشاعت کے لئے بہت طوىل مضامىن بھجواتے ہىں جو اخبار مىں اپنى جگہ بنانے مىں کافى وقت لے لىتے ہىں ۔اس تاخىر پر مضمون بھجوانے والے حضرات مسلسل تاخىر کى وجہ پوچھتے ہىں اور ان مىں سے بعض مضمون شائع نہ ہونے پر شکوہ بھى کرتے ہىں۔ خاکسار اعلان ہذا کےذرىعے تمام قلمکاروں اور انشاء پردازوں سے درخواست کرتا ہےکہ وہ اپنى تحرىر کو مختصر رکھا کرىں۔ ىوں اول ۔مضمون جلد اخبار کا حصہ بن جاىا کرے گا۔ دوم۔ دوسرے قلمکاروں کى حق تلفى بھى نہ ہوگى اور سوم ۔اخبار متنوع مضامىن سے مزىد دلچسپ ہوجائے گا۔

اگر آپ کى طرف سے مضمون پروف ہوا ہو اور ادارہ کے وضع کردہ ٹمپلىٹ TEMPLATE) مىں ہو تو مضمون جلد لگنے کے مزىد سامان ہوسکتے ہىں ۔ٹمپلىٹ ادارہ سے منگواىا جا سکتا ہے۔ کان اللّٰہ معکم۔

(اىڈىٹر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ