• 6 مئی, 2024

اىڈىٹر کے نام خطوط

مىرا سارا خاندان الفضل کا ذوق و شوق اور اہتمام سے مطالعہ کرتا ہے

مکرم ماہد ناصر۔سسکاٹون، متعلم جامعہ احمدىہ کىنىڈا تحرىر کرتے ہىں:
خاکسار سب سے پہلے تو آپ اور آپ کى تمام ٹىم کى خدمت مىں افراد جماعت کے لئے پىارے آقا اىدہ اللہ تعالىٰ  بنصرہٖ العزىز کى ہداىت و راہنمائى کى روشنى  مىں بہترىن روحانى مائدہ تىار کرنے پر دل کى گہرائىوں سے مبارکباد پىش کرتا ہے۔

روزنامہ الفضل آن لائن ہم سب کے لئے ازدىاد علم و اىمان کا باعث بن رہا ہے۔ مىرا سارا خاندان الفضل کا بڑے ذوق و شوق اور اہتمام سے مطالعہ کرتا ہے۔ جامعہ احمدىہ کا طالب علم ہونے کى حىثىت سے خاکسار تو بہت باقاعدگى سے اس مؤقر جرىدہ کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے بہت استفادہ بھى کر رہا ہے۔ الحمد للّٰہ علىٰ ذٰلک۔

آپ کا 16اکتوبر کے روز نامہ الفضل مىں شامل ادارىہ بہت ہى معلوماتى تھا اس ادارىے مىں  ىہ پڑھ کر بے انتہا خوشى ہو ئى کہ ہمارے پىارے آقا اپنى گونا گوں مصروفىات  کے باوجود نہ صرف جماعتى اخبارو رسائل کا مطالعہ کرتے ہىں بلکہ ان مىں چھپنے والى چىزوں سے متعلق از راہ شفقت و محبت ہمارى  راہنمائى بھى فرماتے ہىں ۔بلا شک  و شبہ خلافت اللہ تعالىٰ کى طرف سے عطا کردہ اىک نعمت عظمى ہے جس سے آج ہم متمتع ہو رہے ہىں۔ الحمد للہ !

ىہ ناچىز روز نامہ الفضل کى وساطت سے  حضور پر نور اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہٖ العزىز  کى خدمت اقدس مىں محبت بھرا  السلام علىکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا تحفہ پىش کرتا ہے۔ اللہ تعالىٰ ہما رے پىارے آقا کى صحت و عمرمىں فوق العادت برکت عطا فرمائےاور ہم ہمىشہ حضور کے ہر فرمان کى دل و جان سے اطاعت کرنے والے ہوں۔آمىن۔

نوٹ از اىڈىٹر: آپ کا خط پڑھ کر بہت خوشى ہوئى کہ آپ بھى خط لکھنے والوں کى فہرست مىں شامل ہو گئے ہىں۔ مغربى دنىا مىں پلنے والے بچے کى اردو بہت ٹھوس پا کر مزىد خوشى کے سامان پىدا ہوئے۔ اللہ تعالى آپ کى استعدادوں کو بڑھائے۔ آپ اپنے پسندىدہ اخبار الفضل آن لائن کے لئے مضامىن بھى لکھنے شروع کرىں۔ اور دنىا بھر کے اب تک چھپنے والے اردو اخبارات مىں سے سب سے زىادہ عمر والے اخبار الفضل کو اپنے ساتھىوں، دوستوں اور عزىزواقارب مىں متعارف کروائىں اور اسے widely promote کرىں۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو۔آمىن

مکرم نور احمد ثاقب ۔برکىنا فاسو حال سىرالىون تحرىر کرتے ہىں :
اللہ تعالىٰ کے فضل سے الفضل روزنامہ بہت مفىد اور پر تاثىر ہے، اس سلسلے مىں آپ اور آپ کى ٹىم کى کاوشىں قابل تعرىف ہىں، خاکسار نے پچھلے دنوں اىک مضمون پڑھا جس مىں انجام بخىر کے لىے دعا کرتے رہنے کى طرف توجہ دلائى گئ تھى، خاکسار برملا اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ ىقىناً ہم مىں سے بعض کا دھىان اس طرف نہىں ہے، اس مضمون کو پڑھ کر دل پر بہت اثر ہؤا کہ ہمىں ہمىشہ اپنے انجام بخىر کى دعا کرتے رہنا چاہىئے، خاکسار آپ کو ىہ بتاتے ہوئے خوشى محسوس کر رہا ہے کہ الحمد للہ !خاکسار نے اسى دن وہ دعا جو آپ نے اس مىں تحرىر فرمائى تھى ىاد بھى کر لى ہے اور باقاعدگى سے ہر روز ىہ دعا پڑھتا بھى ہے، اس سے دل کو اىک عجىب سا سکون محسوس ہوتا ہے ۔ اللہ تعالىٰ آپ سب کو اس کا بہترىن اجر عطا فرمائے ، آمىن

خاکسار الفضل کى وساطت سے پىارے آقا اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کى خدمت مىں السلام علىکم و رحمۃ اللہ عرض کرنا چاہتا ہے۔ اللہ تعالىٰ پىارے آقا کو صحت و سلامتى والى عمر دراز عطا فرمائے  اور روح القدس کے ذرىعہ پىارے آقا کا ہمىشہ مددگار ہو۔ آمىن۔

پچھلا پڑھیں

دعائے نعم البدل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اکتوبر 2021