• 26 اپریل, 2024

اجتماعیت کادائرہ

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے فرمایا:
’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وساطت سے اس زمانے میں ہم نے ایک زندگی پائی ۔ وہ زندگی جو ہمیشہ سے تھی مگر وہ مردہ تھے جن پر وہ اثر نہیں کر رہی تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد سے ہم نے اسے زندہ محسوس کیا اور اس زندگی سے ہمارے محبت کے رشتے زندہ ہو گئے ۔ ہمار ے دل دوبارہ دھڑکنے لگے ۔ ہم میں اجتماعیت کا احساس پیدا ہوا۔ یہ جب تک زندہ رہے گا ہم دنیا کو امت واحدہ بناتے رہیں گے۔ یہ طاقت ہمیں خدا سے نصیب ہوئی ہے کوئی دنیا کی طاقت یہ طاقت ہم سے چھین نہیں سکتی اور اس کی وجہ وہی ہے جو میں بیان کر چکا ہوں۔ اس کو سمجھیں ، اس پر قائم ہو جائیں تو آپ بڑی قوت کے ساتھ نئے آنے والوں کو اپنے ساتھ کھینچیں گے اور یہ اجتماعیت کادائرہ بڑھتا چلا جائے گا۔ اللہ کرے کہ ہمیں آنحضرت ﷺ کی ان نصیحتوں کو سمجھنے اور حرز جان بنانے کی ، یعنی جان میں سب سے پیارا وجود سمجھنے کی طاقت عطا فرمائے۔‘‘

(خطبہ جمعہ ۱۰؍ جون ۱۹۹۲ء ، الفضل ۱۲؍ اگست ۱۹۹۲ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

ذریعہ معیشت میں تبدیلی