• 16 مئی, 2024

چھٹا سالانہ اجتماع مجلس انصار الله ۔ یونان

مجلس انصار اللہ یونان کو اپنا چھٹا سالانہ اجتماع مورخہ 20،اکتوبر 2019ء ایتھنز کے مشن ہاؤس میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

20،اکتوبر کو اجتماع کا آغاز نماز تہجد ،نماز فجر اور درس القر آن سے ہوا۔ ناشتہ کے بعد افتتاحی اجلاس ہوا۔ جس میں تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم عبد القدوس صدر مجلس انصار اللہ یونان نے اپنے افتتاحی خطاب میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز کے چند اقتباسات پیش کئے جن کا تعلق انصاراللہ کی ذمہ داریوں سے تھا۔ دعا کے ساتھ اجلاس ختم ہوا۔

ورزشی مقابلہ جات میں انصار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔نماز ظہر اور عصر کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا۔ دوسرے اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن کریم اور نظم سے شروع ہوئی۔ خاکسار نے ’’انصاراللہ کا قیام اور ہماری ذمہ داریوں‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔

دوسری تقریر مکرم عقیل احمد صدر مجلس خدام الاحمد یہ یونان نے ’’مالی قربانی کی اہمیت اور برکات‘‘ کے موضوع پر کی۔ دعا کے ساتھ دوسرےاجلاس کی کارروائی اپنے اختتام کو پہنچی۔

اختتامی اجلاس میں تلاوت قرآن کریم،نظم اور عہد کے بعد مکرم عبد القدوس صدر مجلس انصار الله یو نان نے رپورٹ پیش کی۔ علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں اوّل، دوم اور سوم آنے والوں میں مکرم عطاء النصیر مبلغ سلسلہ و نیشنل صدر یونان نے انعامات تقسیم کئے اور اختتامی خطاب ’’بر کاتِ خلافت‘‘ کے موضوع پر کیا۔ دعا کے ساتھ اختتامی اجلاس ختم ہوا۔ اس اجتماع میں 14 انصار شامل ہوئے اور کل حاضرین کی تعداد 24 تھی۔

(مشتاق احمد۔یونان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ